سرینگر:جموں و کشمیر کی گرمائی دارالحکومت سرینگر کے حیدرپورہ علاقہ میں ہفتہ کی دیر رات سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن چلایا ہے۔ اس دوران سکیورٹی فورسز نے حیدرپورہ کے وازہ باغ علاقہ میں محاصرے میں لیا۔جموں کشمیر پولیس اور 62 آر آر کی جانمب سے علاقے میں تلاشی کارروائی شروع کی ہے۔ سکیورٹی فورسز نے وازہ باغ کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ یہ علاقہ آئی جی روڈ کے بالکل پاس ہے اور ایسے میں یہاں سکیورٹی ہر وقت رہتی ہے مگر اسی علاقے میں کچھ ان پٹس کے بعد فورسز نے علاقے کا محاصرہ کیا اور تلاشی کارروائی شروع کی۔
غور طلب ہے کہ سرینگر میں 22 تا 24 مئی سے بین الاقوامی ممالک کی جی ٹوئنٹی اجلاس منعقد ہورہا ہے جو بلواڈ روڈ پر واقع ایس کے آئی سی سی میں منعقد کیا جارہا ہے۔اس سمٹ میں جی ٹوحنٹی ممالک کے مندوبین حصہ لے رہے ہیں۔ اس حوالے سے کچھ روز قبل مرکزی داخلہ سکریٹری اجے کمار بھالا نے سرینگر میں جی ٹوئنٹی سمٹ کے لئے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس میٹنگ میں پولیس، سکیورٹی فورسز اور انٹیلی جنس کے سینیئر افسران نے شرکت کی تھی۔
Search Operation in Srinagar حیدرپورہ سرینگر میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے سرچ آپریشن
سکیورٹی فورسز نے آج دیر رات حیدرپورہ سرینگر میں سرچ آپرشن شروع کیا ہے۔ اس دوران علاقہ میں سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے، اور علاقہ کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کر دیا گیا۔
مزید پڑھیں:Security Checking In Jammu جموں میں سکیورٹی کے سخت انتظامات
واضح رہے کہ انتظامیہ نے جی 20 سربراہی اجلاس میں غیر ملکی مہمانوں کی حفاظت کے لیے ادھمپور میں تقریباً 600 پولیس اہلکاروں کو خصوصی تربیت دی جا رہی ہے۔ یہ جوان سادہ وردی میں مہمانوں کے اردگرد تعینات ہوں گے۔ اس کے علاوہ دیگر سکیورٹی فورسز کے علاوہ این ایس جی کمانڈوز اور نیوی کے مارکوس اسکواڈ کو بھی تعینات کیا جائے گا۔ وہیں جموں سرینگر ہائی وے، جموں پونچھ ہائی وے پر بھی سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔ سرینگر اور جموں شہر میں بھی اضافی فورسز کو تعینات کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ عسکریت پسندوں کی دراندازی کے امکان کے پیش نظر لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد پر پہرہ بھی سخت کر دیا گیا ہے۔