عالمی وبا کورونا وائرس کے بیچ پوری دنیا کے ساتھ ساتھ مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر میں بھی عید الاضحیٰ کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ مقامی لوگ اس وقت عید کے لیے خریداری کرنے میں مصروف ہیں اور سری نگر شہر کے بازاروں میں عالمی وبا کے خلاف احتیاطی تدابیر کو صحیح طریقے سے عمل میں نہیں لایا جا رہا ہے۔ اگرچہ انتظامیہ نے اس حوالے سے چیکنگ ٹیم بھی تشکیل دی ہے تاہم زمینی سطح پر اس کا اثر دکھائی نہیں دے رہا۔
عید کے پیش نظر بازاروں میں لوگوں کا ہجوم، سماجی دوری غائب - عید الاضحیٰ کی تیاریاں عروج پر
سرینگر میونسپل کارپوریشن کے کمشنر غضنفر علی نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ "ہر طرح کے ممکن اقدامات اٹھائے گئے ہیں اور ٹیم لگاتار بازاروں کی چیکنگ بھی کر رہی ہے۔ لیکن سب کچھ ہمارے کرنے سے نہیں ہوگا عوام کو بھی اس وقت کی صورتحال کو سمجھتے ہوئے احتیاط کرنا ہوگا۔"
عید کے پیش نظر بازاروں میں رش، سماجی دوری غائب