اردو

urdu

ETV Bharat / state

زراعت کے شعبے کو بجٹ کا زیادہ حصہ ملے گا: لیفٹیننٹ گورنر - etv bharat urdu

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ حکومت زراعت اور باغبانی سے متعلق کاروباری سرگرمیوں کو مستحکم کرنے کے لئے آئندہ تین ماہ میں جموں و کشمیر کے تمام 20 اضلاع میں کسان پروڈیوسر تنظیمیں تشکیل دے رہی ہے۔

زراعت کے شعبے کو بجٹ کے جزو کا زیادہ حصہ ملے گا: لیفٹیننٹ گورنر
زراعت کے شعبے کو بجٹ کے جزو کا زیادہ حصہ ملے گا: لیفٹیننٹ گورنر

By

Published : Feb 23, 2021, 8:56 AM IST

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے گلشن گراؤنڈ ، پولیس آڈیٹوریم میں ہارٹی ایکسپو 2021 کے دوران کہا کہ مستقبل میں زراعت کے شعبے کو جموں و کشمیر کے بجٹ کے جزو کا زیادہ حصہ ملے گا۔ جموں و کشمیر میں ایک انوکھا پائیدار زرعی منصوبہ تیار کیا گیا ہے جو مستقبل کی صلاحیتوں پر سمجھوتہ کیے بغیر تمام ترقیاتی ضروریات کو پورا کرتا ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ جموں و کشمیر میں زراعت اور باغبانی کے شعبوں میں انقلابی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مقامی پیداوار کو فروغ دینا اور اسے عالمی منڈی تک لے جانا جموں و کشمیر حکومت کی ترجیحات مین شامل ہے۔

کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ یو ٹی حکومت کاشتکاروں کو بہترین اور جدید ٹیکنالوجیز کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسان برادری کی فلاح و بہبود اور ان کی آمدنی میں کئی گنا اضافہ کرنا حکومت کی ترجیح ہے۔

ایل جی نے کہا کہ 'میں کسانوں کو یقین دلاتا ہوں کہ مینڈیوں کو ختم نہیں کیا جائے گا۔ در حقیقت، وہ مضبوط اور جدید ہو رہی ہیں۔ لوگ غلط معلومات نہ پھیلائیں اور کسانوں کو گمراہ نہ کریں۔ '

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ حکومت زراعت اور باغبانی سے متعلق کاروباری سرگرمیوں کو مستحکم کرنے کے لئے آئندہ تین ماہ میں جموں و کشمیر کے تمام 20 اضلاع میں کسان پروڈیوسر تنظیمیں تشکیل دے رہی ہے۔

کسانوں کی سہولت کے لئے مرکزی خطے کی ہر پنچایت میں مفت تھریشر مہیا کیا جارہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 3000 سی سی صلاحیت تک ٹریکٹرز پر روڈ ٹیکس سے بھی استثنیٰ حاصل ہے اور پاور ٹیلرز پر کوئی ٹیکس ادا نہیں کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details