اردو

urdu

ETV Bharat / state

Agnipath Recruitment in Kashmir: جموں و کشمیر اور لداخ کیلئے اگنی پتھ اسکیم کے تحت رجسٹریشن کا آغاز

آرمی ریکروٹنگ آفس سرینگر کی طرف سے اگنی پتھ اسکیم کی بھرتی ریلی 17 ستمبر سے 30 ستمبر 2022 تک حیدربیگ پٹن میں منعقد کی جائے گی۔Agnipath Recruitment in Kashmir

agnipath-recruitment-rally-for-kashmiri-aspirants-from-september-17
جموں و کشمیر اور لداخ کیلئے اگنی پتھ اسکیم کے تحت رجسٹریشن کا آغاز

By

Published : Jul 5, 2022, 11:04 PM IST

سرینگر:جموں و کشمیر اور لداخ یونین ٹریٹری کے لیے بھارتی فوج میں بھرتی کے لیے منگل یعنی 5 جولائی سے رجسٹریشن کا باضابط طور پر آغاز ہو چکا ہے۔ آرمی ریکروٹنگ آفس سرینگر کی طرف سے بھرتی ریلی 17 ستمبر سے 30 ستمبر 2022 تک حیدربیگ پٹن، جموں و کشمیر میں منعقد کی جائے گی۔Agnipath Registration in Kashmir

ریلی اگنی پتھ اسکیم کے تحت اگنی ویروں کے طور پر بھرتی کے لیے ہوگی۔ یکم اکتوبر 1999 سے یکم اپریل 2005 (دونوں تاریخوں سمیت) کے درمیان پیدا ہونے والے تمام اہل غیر شادی شدہ مرد امیدوار مطلوبہ تعلیمی قابلیت کے ساتھ جن کا تعلق سری نگر، اننت ناگ، بارہمولہ، پلوامہ، بڈگام، کپواڑہ، شوپیاں، گاندربل، بانڈی پورہ، اور کولگام اضلاع سے ہے اور لداخ یوٹی کے لیہہ اور کرگل اضلاع سے تعلق رکھنے والے اگنیویرجنرل ڈیوٹی، اگنیویر ٹیکنیکل، اگنیویر کلرک/اسٹور کیپر ٹیکنیکل اور اگنیویر ٹریڈسمین کے زمرے کے تحت اندراج کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

رجسٹریشن 05 جولائی 2022 سے 03 اگست 2022 تک ویب سائٹ www.joinindianarmy.nic.inپر آن لائن کھلا ہے۔ امیدواروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ جلد از جلد آن لائن اندراج کریں۔

مزید پڑھیں:

آرمی ریکروٹنگ آفس سرینگر نے کہا ہے کہ بھرتی ایک مفت سروس ہوگی اور انتخاب منصفانہ اور خالصتاً میرٹ پر مبنی ہوگا۔ کسی کو پیسے دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ تفصیلات ای میل آئی ڈی - arosrinagar123@gmail.com اور لینڈ لائن نمبر 0194-2311282 اور 0194-2310164 پر حاصل کی جاسکتی ہیں۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details