سرینگر:سب انسپکٹر بھرتیوں میں بدعنوانی کے بعد ریکروٹمنٹ عمل کو منسوخ کرنے کے بعد جموں و کشمیر انتظامیہ نے فائنانس اکاؤنٹس اسسٹنٹ کی بھرتی عمل میں بھی تحقیقات کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ After Sub Inspector Recruitment scam Inquiry initiated in FAA انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس عمل میں اگر کسی طرح کی گڑبڑ پائی گئی تو ملوث افراد کو سخت سزا دی جائے گی۔
محکمہ اطلاعات و رابطہ عامہ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ 'فائنانس اکاؤنٹس اسسٹنٹ کی بھرتی عمل میں بھی تحقیقات کی جائے گی اور انکوائری ٹیم کی سربراہی محکمہ داخلہ کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری آر کے گوئل کریں گے۔ Inquiry initiated in Finance Accounts Assistant حکمنامہ کے مطابق انکوائری رپورٹ کی بنیاد پر اس معاملے میں کارروائی کی جائے گی اور اگر بھرتی عمل میں بے ضابطگی پائی گئی تو خاطیوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہوگی۔ ٹویٹ میں کہا گیا کہ اگر ’بے ضابطگی نہیں پائی گئی تو بھرتی عمل کو مکمل کیا جائے گا۔‘