سرینگر:جموں وکشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن درخشاں اندرابی نے کہا کہ چار برسوں بعد سرینگر عیدگاہ میں عیدالفطر نماز ادا ہوگی۔ وقف چیئرپرسن جموں وکشمیر درخشاں اندرابی نے سرینگر میں میڈیا کو بتایا کہ وقف بورڈ نے عیدگاہ کی صفائی ستھرائی کی تیاریاں شروع کر دی ہیں اور اگر عیدالفطر کے روز موسم سازگار ہوگا تو عید نماز عیدگاہ میں ادا کی جائے گی۔ اس طرح جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے گذشتہ چار برسوں بعد عید گاہ میں عید نماز ادا کرنے کی اجازت ہے۔
قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر انتظامیہ نے اگست سنہ 2019 میں عیدگاہ اور سرینگر کی جامع مسجد پر نماز عید پر پابندی عائد کی تھی۔ وہیں سنہ 2020 اور سنہ 2021 میں کورنا وائرس لاک ڈاؤن کی وجہ سے نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ وہیں سنہ 2022 میں وقف بورڈ موسم ناسازگار ہونے کے باعث نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ تاہم سنہ وقف بورڈ نے حضرت بل درگاہ میں سنہ 2019 میں بغیر عیدوں والی نمازیں ادا کرنے کی اجازت دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: