سرینگر:مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کی گرمائی دارلحکومت سرینگر میں پردیش کانگریس کمیٹی کے لیڈران و کارکنان نے کرناٹک میں کانگریس پارٹی کی انتخابی جیت کے بعد ہفتہ کو کانگریس ہیڈ کوارٹر سرینگر میں جیت کا جشن منایا۔ تفصیلات کے مطابق کرناٹک میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں کانگریس پارٹی نے شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی ہے، جب کہ اس انتخاب میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ کانگریس پارٹی نے ایک سو پینتیس نشستوں پر کامیابی حاصل کر کے ریاست میں سب سے بڑی پارٹی کے طورپر ابھری ہے۔ وہیں بی جے پی کو صرف 65 نشستوں پر کامیابی حاصل ہوئی ہے، جب کہ مقامی سیاسی جماعت جے ڈی ایس کو خاطر خواہ کامیابی نہیں ملی ہے۔
Congress Victory in Karnataka کرناٹک میں کانگریس کی جیت کے بعد سرینگر میں پارٹی رہنماؤں کا جشن
کرناٹک اسمبلی انتخاب میں کانگریس پارٹی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ملک بھر میں کانگریس کارکنان نے پارٹی کی اس کامیابی کا جشن منایا۔ اسی درمیان جموں و کشمیر کے پارٹی رہنماؤں نے سرینگر میں بھی جشن منایا۔
مزید پڑھیں:Congress Victory in Karnataka کرناٹک کا اگلا وزیراعلیٰ کون ہوگا؟ آج ہوگا فیصلہ
کانگریس پارٹی کی اس شاندار جیت پر صرف کرناٹک ہی نہیں بلکہ پورے ملک میں کانگریس پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنان جیت کا جشن منارہے ہیں اور ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کر رہے ہیں۔ اس دوران میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کانگریس سینئر لیڈر عبدالغنی خان نے کہا کہ کرناٹک کے لوگوں نے یہ ثابت کرکے دکھا دیا ہے کہ نفرت کی سیاست کے لئے اب بھارت میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ کرناٹک کے عوام نے اب سیکولر اور جمہوریت کو دوبارہ زندہ رکھنے میں اہم اور غیر معمولی رول ادا کیا۔ کانگریس پارٹی کی خاتون رہنما شمیمہ بانو نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کو کرناٹک کے لوگوں نے مسترد کردیا ہے ۔وہاں کے عوام نے کانگریس کو ووٹ دے کر نفرت کی سیاست کو مات دینے میں کامیابی حاصل ہے۔