اردو

urdu

ETV Bharat / state

گاندربل: طویل وقفے بعد ضلعی ہسپتال کوعام مریضوں کے لیے کھولا گیا - سی ایم او گاندربل

ای ٹی وی بھارت اردو کی جانب سے خبر نشر کرنے کے بعد گاندربل کے ضلعی ہسپتال کو ایک سال بعد پھر سے عام مریضوں کے لیے کھول دیا گیا۔

گاندربل: طویل وقفے بعد ضلعی ہسپتال کوعام مریضوں کے لیے کھولا گیا
گاندربل: طویل وقفے بعد ضلعی ہسپتال کوعام مریضوں کے لیے کھولا گیا

By

Published : Jan 11, 2021, 7:49 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل میں واقع ضلعی ہسپتال کو ایک سال بعد پھر سے عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

گاندربل: طویل وقفے بعد ضلعی ہسپتال کوعام مریضوں کے لیے کھولا گیا

کورونا وبا کے دوران جہاں پوری دنیا اس مہلک وبا کی زد میں تھی۔ وہیں وادی کشمیر کا ضلع گاندربل بھی اس مہلک وائرس سے شدید متاثر رہا۔ جس کے پیش نظر گاندربل کے ضلعی ہسپتال کو کووڈ ہسپتال میں منتقل کرنا پڑا تھا۔

ای ٹی وی بھارت نے ایک ہفتہ قبل یہ خبر نشر کی تھی کہ ضلع گاندربل کے ضلعی ہسپتال کو کووڈ مریضوں کے لیے خاص کردیا گیا ہے جس کے بعد علاقے کے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا ہے، جس کے مدنظر انتظامیہ نے ہسپتال کو دوبارہ عوام کے لیے کھول دیا ہے۔

مزید پڑھیں:کولگام میں پولیس نے حاملہ کو اسپتال پہنچایا

اس تعلق سے سی ایم او گاندربل نے بتایا کہ 'ابھی ہسپتال میں صفائی چل رہی ہے، ایک ہفتے کے بعد پوری طرح سے اسے عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔ فی الحال ہم نے چار یونٹ کھولے ہیں۔'

لوگوں نے ای ٹی وی بھارت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 'ای ٹی وی بھارت کی خبر کے بعد ہی انتظامیہ نے عوام کے لیے ضلعی ہسپتال کو دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ کیا۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details