اردو

urdu

ETV Bharat / state

J&K Leaders Demand AFSPA Revocation: 'جموں و کشمیر سے بھی افسپا ہٹانے کی ضرورت' - AFSPA Removed in Northern States

جموں و کشمیر کی سیاسی جماعتوں کا کہنا ہے کہ اگر مرکزی حکومت دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر میں حالت بہتر بتاتی ہے تو متنازعہ قانون افسپا کو کیوں نہیں ہٹایا جارہا ہے۔ جموں و کشمیر کی سیاسی جماعتوں نے کہا کہ آسام، منی پور اور ناگالینڈ کی طرح جموں و کشمیر میں بھی افسپا ہٹانے کی ضرورت ہے۔J&K Leaders Demand AFSPA Revocation

afspa-should-be-revoked-from-j-and-k-says-j-and-k-leaders
جموں و کشمیر سے بھی افسپا ہٹانے کی ضرورت

By

Published : Apr 12, 2022, 8:17 PM IST

سرینگر:مرکزی حکومت نے آسام، منی پور اور ناگالینڈ میں متنازعہ فوجی قانون افسپا کو کچھ علاقوں میں ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد وادیٔ کشمیر میں سیاسی جماعتوں نے اس قانون کو جموں و کشمیر سے بھی ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے گزشتہ دنوں ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آسام، منی پور اور ناگالینڈ میں آرمڈ فورسز اسپیشل پاور ایکٹ (AFSPA) کے تحت علاقوں کو کم کیا گیا ہے۔ AFSPA Removed in Northern States۔ یہ فیصلہ مرکزی حکومت نے اس وقت کیا جب ناگالینڈ کے مون ضلع میں پیرا کمانڈوز کے ایک حالیہ آپریشن میں غلط شناخت کی وجہ سے چودہ افراد ہلاک کیے گئے۔ اس واقعے کے بعد سے آسام، منی پور اور ناگالینڈ میں آرمڈ فورسز (خصوصی اختیارات) ایکٹ، 1958 (AFSPA) کو ہٹانے کا مطالبہ عوامی حلقوں میں طول پکڑ لیا۔

'جموں و کشمیر سے بھی افسپا ہٹانے کی ضرورت

جموں اور کشمیر کے علاوہ یہ متنازعہ قانون ناگالینڈ، آسام، منی پور (امفال کے سات اسمبلی حلقوں کے علاوہ) اروناچل پردیش کے کچھ حصوں میں لاگو ہے۔ جموں و کشمیر میں کئی روز سے یہ باتیں گشت کر رہی تھی کہ مرکزی حکومت جموں و کشمیر کے کچھ اضلاع میں افسپا کو ہتانے پر غور کر رہی ہے۔ تاہم حکموت کی جانب سے اس پر کوئی بیان نہیں آیا ہے۔

جموں و کشمیر کے سیاسی جماعتوں کا کہنا ہے کہ وقت آگیا ہے جب جموں و کشمیر سے بھی اس قانون کو ہٹایا جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ مرکزی حکومت اعتراف کر رہی ہے کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر میں سکیورٹی حالات بہتر ہوئے ہیں،تو اس قانوں کو ہٹانے میں کیا پریشانی پیش آئی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اگر حالات بہتر ہوئے ہیں تو پھر افسپا جیسے قانون کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ J&K Leaders Demand AFSPA Revocation

یہ بھی پڑھیں:

ہم آپ کو بتادیں کہ جموں و کشمیر میں یہ قانون ستمبر 1990 سے لاگو کیا گیا جس کے بعد سنہ 2001 میں فاروق عبداللہ کی حکومت نےقانوں کو جموں صوبے میں بھی نافذ کیا۔ قابل ذکر ہے کہ افسپا کی دفعہ 3 کے تحت کسی بھی علاقے کو مختلف مذہبی، نسلی، زبان یا علاقائی گروہوں یا ذاتوں یا برادریوں کے درمیان اختلافات یا تنازعات کی وجہ سے ناسازگار قرار دیا جا سکتا ہے۔

افسپا فوج کو گرفتاری کے وارنٹ کے بغیر کسی بھی احاطے میں داخل ہونے اور تلاشی لینے کی اجازت اور اختیارات دیتا ہے۔ گزشتہ دہائیوں سے جموں و کشمیر کی سیاسی جماعتوں نے افسپا کے ہٹانے کو اپنے انتخابی منشور میں شامل کرتے تھے تاہم حکومت میں آنے کے بعد کسی بھی سیاسی جماعت نے اس قانوں کو ہٹانے کی کوشش نہیں کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details