اردو

urdu

ETV Bharat / state

افغان پناہ گزین نے شہریت دینے یا واپس بھیج دینے کا مطالبہ کیا - رینگر کی پریس کالونی

سرینگر کی پریس کالونی میں رہ رہے افغان پناہ گزین نے مرکزی حکومت سے شہریت دینے یا واپس ملک بھیج دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

افغان پناہ گزین نے شہریت دینے یا واپس ملک بھیج دینے کا مطالبہ کیا
افغان پناہ گزین نے شہریت دینے یا واپس ملک بھیج دینے کا مطالبہ کیا

By

Published : Oct 28, 2021, 8:19 PM IST

مرکز کے زیرانتظام جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کی پریس کالونی میں رہ رہے افغان پناہ گزین نے مرکزی حکومت سے شہریت دینے یا واپس ملک بھیج دینے کا مطالبہ کیا۔ سنہ 2019 سے سرینگر میں رہنے والے افغان پناہ گزین کا نام محمد اسماعیل ہے۔

افغان پناہ گزین نے شہریت دینے یا واپس ملک بھیج دینے کا مطالبہ کیا

تفصیلات کے مطابق افغان شہری محمد اسماعیل سنہ 2019 میں اپنی اہلیہ اور بچوں کے ساتھ کشمیر آئے تھے۔ تب سے یہ کنبہ کشمیر میں ہی رہ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آگرہ: تین کشمیری طلباء گرفتار، یوپی اقلیتی کمیشن نے گرفتاری کی حمایت کی

محمد اسماعیل نے کہا ہے کہ جب سے افغانستان میں طالبان نے حکومت بنائی ہے تب سے مھجے یہاں شک کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے جبکہ بعض اوقات لوگ مجھ پر طنز بھی کرتے ہیں۔ محمد اسماعیل نے مرکزی حکومت سے بھارت کی شہریت دینے یا افغانستان واپس بھیج دینے کی اپیل کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details