وادی کشمیر کی گرمائی دارالحکومت سرینگر میں واقع 'ایوان صحافت' میں صحافیوں کی کورونا وائرس کی جانچ کے لیے نمونے لے جانے تھے۔ تاہم خراب موسم کی وجہ سے یہ ممکن نہیں ہو سکا۔
ایوان صحافت نے اپنے بیان میں کہا کہ 'محکمہ صحت نے خراب موسم کی وجہ سے صحافیوں کے نمونے کے لیے جو کیمپ آج لگا ئے جانے تھے۔ اسے ملتوی کیا گیا ہے اگلی تاریخ کے بارے میں جلد ہی مطلع کیا جا ئے گا'۔
ایک سینئر صحافی نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ'صحافیوں کو کیوں ترجیح دی جا رہی ہے؟ جو کوئی بھی مثبت ملے اس کے تمام رابطوں کا پتا لگا کر کورونا وائرس کی جانچ کی جانی چاہیے۔
انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ پہلے مسافروں پھر طبی اور حفاظتی عملے کی جانچ کرائے'۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ' مجھے کرونا وائرس جانچ کرنے سے کوئی اعتراض نہیں لیکن میں سمجھتا ہوں کہ اس وقت یہ غیر ضروری ہے'۔ ایسے میں صرف عوامی خدشات مرتب ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ' جسے بھی جانچ کرانی ہے یا جانچ کا ارداہ رکھتا ہو وہ ذاتی طور جاکر جانچ کروا سکتا ہے۔ اس میں کشمیر کے ایوان صحافت، اور انتظامیہ کو کیوں شامل کرنے کی ضرورت ہے۔