اردو

urdu

ETV Bharat / state

'پنچایتی انتخابات کے لیے معقول انتظامات کئے جائیں گے' - سرپنچ نشتیں

جموں و کشمیر لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی صدارت میں منعقد ہونے والی انتظامی کونسل نے 13 ہزار سے زائد خالی پنچایتی نشستوں میں انتخابات منعقد کرنے کے منصوبے کو آج ہری جھنڈی دکھائی ہے۔

جموں و کشمیر لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان
جموں و کشمیر لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان

By

Published : Sep 24, 2020, 7:30 PM IST


ان انتخابات کے متعلق اب جموں و کشمیر کے الیکشن کمشنر آنے والے دنوں میں شیڈول جاری کریں گے- تاہم انتظامیہ کے اس اعلان کے بعد وسطی ضلع بڈگام کے کھاگ علاقے میں نامعلوم بندوق برداروں نے ایک مقامی سرپنچ بھوپندر سنگ کو گولیاں مار کر ہلاک کیا-

جموں و کشمیر لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان
اس سے قبل بھی وادی میں مختلف حملوں میں پنچایتی ممبران کو ہلاک کیا گیا ہے۔ جس سے ان ممبران میں عدم تحفظ پیدا ہوا ہے اور خوف کی لہر دوڑ گئی ہے- لیکن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایک یا دو حملوں سے یہ نہیں کہا جاسکتا ہے کہ یہ وادی میں حالات انتخابات منعقد کرنے کے لیے موزوں نہیں ہے-

یہ بھی پڑھیں: نرگس خاتون: کشمیری گلوکارہ جس کے پاکستانی گلوکار بھی شیدائی ہیں


ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ایل جی کے مشیر فاروق خان نے بتایا کہ ان انتخابات کو لے کر انتظامیہ کافی سنجیدہ ہے کیونکہ دیہی علاقوں کی تعمیر و ترقی کے لیے یہ نظام کافی اہم ہے-

انہوں نے بتایا کہ انتخابات منعقد کرنے کے لیے سیکورٹی کے معقول انتظامات کیے جائیں گے اور اس پر کام آگے بڑھ رہا ہے-

یاد رہے کہ جموں و کشمیر میں سنہ 2018 کے ماہ نومبر میں چیف الیکشن افسر نے پنچایتی انتخابات منعقد کئے تھے جس دوران 4483 پنچایتی حلقوں میں 39521 سرپنچ اور پنچ وارڈز میں انتخابات کروائیے تھے، تاہم سیکورٹی خطرات کے پیش نظر 13257 وارڈز خالی رہے تھے- خالی وارڈز میں 1089 سرپنچ نشتیں اور 12168 پنچ وارڈز شامل ہیں-

ABOUT THE AUTHOR

...view details