لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ نے کشمیر صوبے کے سبھی ہسپتالوں میں تمام طرح کی صحت خدمات کو دوبارہ شروع کرنے کا حکمنامہ جاری کیا ہے۔
جمعہ کے روز انتظامہ نے کشمیر صوبے کے تمام چھوٹے بڑے ہسپتالوں میں معمول کی او پی ڈیز کے علاوہ تمام طرح کی سرجریز کو پھر سے بحال کرنے کا حکم دیا ہے۔
جاری کردہ حکمنامے میں سبھی 10 اضلاع کے سی ایم اوز، بی ایم اوز اور میڈکل سپرانٹنڈنٹوں سے کہا گیا کہ وہ ہسپتالوں میں مریضوں کی تشخیص کے لیے ہسپالوں میں معمول کی او پی ڈی اور دیگر طبی سہولیات کو بحال کر کے بیماروں کو راحت پہنچائے۔
رواں برس اپریل کے مہینے میں کورونا وائرس کی دوسری لہر میں شدت کے ساتھ ہی صوبے کے تمام بڑے اور ضلع ہسپتالوں میں معمول کی طبی خدمات کو معطل کیا گیا۔ جس وجہ سے ہسپتالوں میں غیر کووڈ مریضوں کو علاج ومعالجہ نہ ملنے کی وجہ سے کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ لیکن اب کورونا وائرس کی دوسری لہر کمزور پڑ گئی ہے اور کئی ہفتوں سے کورونا کے مثبت معاملات میں کمی کے باعث انتظامیہ ایک اہم پیش رفت کے طور سبھی ہسپتالوں میں معمول کا کام کاج بحال کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔
اس سے قبل جے ایل این ایم ہسپتال رعناواری اور بڑے ہسپتال شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ میں بھی او اپی ڈی، معمول کی سرجریاں اور دیگر طبی خدمات کو بحال کیا جاچکا ہیں۔