جموں و کشمیر لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سرینگر میں اتوار کو پولو گراؤنڈ میں سپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کیا اور اس دوران انہوں نے نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی بھی کی۔
اس کمپلکس کی بنیاد 2017 میں رکھی گئی تھی اور آج مکمل ہونے کے ساتھ ہی اس کو کھلاڑیوں کے لئے وقف کیا گیا۔
منوج سنہا نے اس دوران کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کھیل کود کی سرگرمیوں کو جموں و کشمیر میں فروغ اور مکمل تعاون دیگی تاکہ نوجوان اپنے ہنر اور کھیل کے جذبے کو آگے بڑھا سکیں۔