'گپکار الائنس کے امیدواروں کو سکیورٹی فراہم نہیں کی جا رہی ہے' - جموں و کشمیر الیکشن کمشنر کے کے شرما
مکتوب میں فاروق عبد اللہ نے لکھا ہے کہ "وادی میں ہونے والے ڈی ڈی سی انتخابات کے دوران ایک عجیب منظر دیکھا جا رہا ہے۔ پی اے جی ڈی کے امیدواروں کو حفاظت مہیا کرنے کے نام پر بند کیا جا رہا ہے۔ ایسے میں وہ اپنی انتخابی مہم بھی نہیں چلا پا رہے ہیں۔"
نیشنل کانفرنس کے صدر اور رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے ہفتہ کے روز جموں و کشمیر الیکشن کمشنر کے کے شرما کو خط لکھ کر بی جے پی مخالف پارٹیوں کے ڈی ڈی سی انتخابات میں حصہ لے رہے امیدواروں کے ساتھ ہو رہے سلوک کے حوالے سے آگاہ کیا ہے۔
خط میں اُنہونے لکھا ہے کہ "وادی میں ہونے والے ڈی ڈی سی انتخابات کے دوران ایک عجیب منظر دیکھا جا رہا ہے۔ پی اے جی ڈی کے امیدواروں کو حفاظت مہیا کرنے کے نام پر بند کیا جا رہا ہے۔ ایسے میں وہ اپنی انتخابی مہم بھی نہیں چلا پا رہے ہیں۔"