سرینگر: جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس نے برفباری سے پیدہ شدہ صورتحال سے نمٹنے میں انتظامیہ کی ناکامی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ برف باری کے بعد جس طرح سے انتظامیہ بے بس نظر آئی اُس سے صاف ظاہر ہورہا ہے کہ انتظامیہ اس بارے میں بالکل بھی تیار نہیں تھی۔ National Conference On Snow Clearance
پارٹی کے معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفےٰ کمال نے کہا کہ چند انچ برفباری نے حکومت اور انتظامیہ کی کے بلند بانگ دعوﺅں کی قلعی کھول کر رکھ دی ۔گورنر انتظامیہ نے لوگوں کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ۔Heavy Snowfall In Kashmir
انہوں نے کہاکہ ابھی تک وادی کے کئی نشیبی علاقے زیر آب ہیں اور کئی علاقوں میں ابھی تک بجلی اور پانی کی سپلائی بحال نہیں کی گئی ہے۔No Electricity In Kashmir