اردو

urdu

ETV Bharat / state

اے ڈی جی پی لا اینڈ آرڈر نے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا - سکیورٹی گرڈ

اے ڈی جی پی نے میٹنگ میں شریک سبھی آفیسران پر زور دیا کہ وہ زمینی سطح پر سکیورٹی گرڈ کی مضبوطی کو یقینی بنائے۔ security review meeting in Srinagar

adgp-law-and-order-chairs-security-review-meeting-in-srinagar
اے ڈی جی پی لا اینڈ آرڈر نے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 5, 2023, 10:48 PM IST

سرینگر: ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل لا اینڈ آرڈر وجے کمار نے منگل کے روز پولیس کنٹرول روم میں کشمیر صوبے کی سکیورٹی صورتحال کا ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران جائزہ لیا۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کی خاطر اے ڈی جی پی وجے کمار کی سربراہی میں منگل کے روز پولیس کنٹرول روم میں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں پولیس اور سی آر پی ایف کے سینئر آفیسران نے شرکت کی۔
اے ڈی جی پی نے میٹنگ میں شریک سبھی آفیسران پر زور دیا کہ وہ زمینی سطح پر سکیورٹی گرڈ کی مضبوطی کو یقینی بنائے۔انہوں نے شہر میں سی آر پی ایف اور جموں وکشمیر پولیس کے فیلڈ افسران کے درمیان مشترکہ پولیس کنٹرول روم کے قیام اور بہتر مواصلاتی طریقہ کار پر توجہ مرکوزکرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس وجے کمار نے ایس ایس پی سرینگر کو مشترکہ مورک ڈرل کرنے کی بھی ہدایت دی۔
اے ڈی جی پی نے میٹنگ میں موجود آفیسران سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ افواہیں پھیلانے والے شر پسندوں کی شناخت کرکے انہیں قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ امن و امان میں رخنہ ڈالنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانا اب ناگزیر بن گیا ہے۔

مزید پڑھیں:


انہوں نے موثر نگرانی کے ذریعے سے سی آئی گرڈ کو مضبوط بنانے اور پولیس تھانوں کے بنیادی کام کاج کو فعال کی ضرورت پر زور دیا۔ اس اعلیٰ سطحی میٹنگ میں آئی جی سی آر پی ایف اجے کمار یادو ، آئی جی پی کشمیر ودھی کمار بردی ، ڈی آئی جی سینٹرل کشمیر ، ڈی آئی جی سی آر پی ایف نارتھ ، ڈی آئی جی سی آر پی ایف ساوتھ، ایس ایس پی سرینگر، ایس ایس پی پی سی آر ، ایس پی کارگواور ضلع سری نگر کے سبھی ایس پیز او ایس ڈی پی اوز نے شرکت کی۔
(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details