سری نگر:ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کشمیر رینج وجے کمار نے کپواڑہ میں دراندازی کی کوشش کرنے کے دوران 2 عدم شناخت عسکریت پسندوں کی ہلاکت پر سیکورٹی فورسز کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے بتایا کہ کسی جانی نقصان کے بغیر سکیورٹی فورسز نے دو عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان میں خلل ڈالنے کی خاطر دراندازی کے ذریعے اس طرف آنے والے عسکریت پسندوں کا یہی انجام ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور سکیورٹی فورسز قوم کی خود مختاری، دفاع اور شہریوں کے تحفظ کے لیے پر عزم ہے۔
واضح رہے کہ جموں وکشمیر کے سرحدی ضلع کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک سیکورٹی فورسز نے بدھ کے روز دراندازی کی ایک کوشش کو ناکام بنانے کے دوران دو عدم شناخت عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ 57 آر آر، کپواڑہ پولیس 160بٹالین ٹریٹرریل آرمی نے مصدقہ اطلاع موصو ل ہونے کے بعد مژھل سیکٹر میں تلاشی آپریشن شروع کیا۔