سروس سلیکشن بورڈ کے تحت کل پوری وادی میں اکاونٹس اسسٹنٹس کے لیے امتحانات منعقد کئے جا رہے ہیں سب ضلع ترال میں اس کے لیے گیارہ مراکز بنائے گیے ہیں ان مراکز میں انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ایڈشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ نے زونل ایجوکیشن آفیسر ترال کے ساتھ تمام مراکز کا جائزه لیا۔ Arrangements For SSB exam
اپنے معائنہ کے دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے نگران عملے سے بات چیت کی اور تمام امتحانی مراکز میں انتظامات بالخصوص بیٹھنے کے انتظامات، صفائی، گنجائش اور روشنی کی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔