سرینگر:جموں وکشمیر پردیس کانگریس کمیٹی نے امریکی کمپنی ہنڈنبرگ رپورٹ اور معروف تاجر اڑانی سے جڑے معاملوں کو لے کر سرینگر میں احتجاج درج کیا۔ احتجاج میں شامل کانگریس پارٹی کارکنان و لیڈران نے ’’مرکزی حکومت کی اڑانی معاملے پر خاموشی‘‘ کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے جموں و کشمیر میں جاری انہدامی کارروائی کی بھی سخت مخالفت کی۔ کانگریس لیڈران نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کشمیر میں جاری انہدامی کارروائی کی سخت مخالفت کرتے ہوئے جموں و کشمیر ایل جی انتظامیہ سے بلڈوزر کارروائی کو فور طور روکنے کا مطالبہ کیا۔ احتجاجیوں نے کہا کہ ہنڈنبرگ رپورٹ سے بھارت کی معیشت کو عالمی سطح پر زک پہنچنے کے باوجود مرکزی حکومت کی پُر اسرار خاموشی معنی خیز ہے۔ انہوں نے مرکزی حکومت سے اس معاملے پر وضاحت طلب کی ہے۔
احتجاج کر رہے کانگریس لیڈارن کا کہنا ہے کہ ’’سال2013 میں گوتم اڑانی امیر ترین شخصیات کی عالمی فہرست میں 660 ویں نمبر پر تھا تاہم مودی حکومت کے دوران وہ دنیا کا امیر ترین شخص بن گیا۔‘‘ کانگریس لیڈران کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں ایل آئی سی اور اسٹیٹ بینک آف انیڈیا کی جانب سے اڑانی گروپ میں سرمایہ کاری پر بھی حکومت کو لب کشائی کرنی چاہئے۔