اردو

urdu

ETV Bharat / state

Actor Ram Charan in Kashmir رام چرن نے سرینگر میں جی ٹوئنٹی سمٹ میں شرکت کی

جموں کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں بین الاقوامی جی ٹوئنٹی سمٹ کا پہلا دن منعقد ہوا جس میں 16 ممالک سے آئے "ٹورزم ورکنگ گروپ" مندوبین نے فلم اور ایکو ٹورزم پر تبادلہ خیال اور مشاورت کی.

actor-ram-charan-in-kashmir-for-g20-summit
رام چرن نے سرینگر میں جی ٹوئنٹی سمٹ میں شرکت کی

By

Published : May 22, 2023, 6:07 PM IST

رام چرن نے سرینگر میں جی ٹوئنٹی سمٹ میں شرکت کی

سرینگر: تیلگو فلم انڈسٹری کے معروف اداکار رام چرن جی ٹوئنٹی سمٹ میں شرکت کرنے کے لئے آج سرینگر پہنچے۔ اس دوران انتظامیہ نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔تفصیلات کے مطابق رام چرن سرینگر ائیرپورٹ پر آج دوپہر کو پہنچے جہاں سخت ترین سکیورٹی انتظامات کئے گئے تھے اور انتظامیہ کے افسران نے ان کا استقبال کیا۔ رام چرن نے جی ٹوئنٹی اجلاس کے دوران اپنی اداکاری اور فلموں پر مندوبین کو جانکاری دی۔ انہوں کشمیر میں بھی فلم سازی پر بات کی۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں وہ سنہ 1986 سے آرہے ہیں کیونکہ ان کے والد بھی یہاں فلم سازی کے لئے آتے تھے۔انہوں کہا کہ وادی کشمیر میں فلم شوٹنگ کے لئے ایک موزوں اور بہترین جگہ ہے جس کی خوبصورتی سے انسان محزوز ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ نے کشمیر میں 95 سال سے شوٹنگ کی ہے لیکن مجھے لگتا ہے کہ کشمیر کو تلاش کرنے میں مزید 95 سال لگیں گے۔انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ کشمیر ہمیشہ ایسا ہی رہے۔انہوں نے کہا کہ "ہمارا سنیما بہت ترقی کر چکا ہے۔ یہ جنوب یا شمال کے بارے میں نہیں ہے بلکہ ہندوستان کی کہانیاں سامنے آرہی ہیں۔ حیدرآباد کی فلم انڈسٹری نے مجھے وہ بنایا جو میں آج ہوں اور یہ آج آپ کی تفریح کی بہترین شکل ہے۔"

قابل غور ہے کہ سرینگر کے ایس کے آئی سی سی میں آج جی ٹوئنٹی سمٹ منعقد ہورہی ہے جس میں مندوبین "فلم ٹورزم فار النامک گروتھ اینڈ کلچرل پریزورویسن" کے عنوان پر تبادلہ خیال اور مشاورت کرکے مسودہ تیار کریں گے۔اس مسودے کو گوا میں ہونے والے چوتھی جی ٹوئنٹی سمٹ پر مزید تبادلہ خیال کرکے مندوبین منظور کرکے ایک پالیسی بنائے گے۔

مزید پڑھیں:G20 Summit Begins In Kashmir کشمیر میں اب پاکستان کی بات کو کوئی سننے والا نہیں، مرکزی سرکار

سرینگر میں آج "ٹورزم ورکنگ گروپ" کا تیسرا اجلاس ہورہا ہے۔ اس سے قبل گجرات اور گوا میں منعقد کی گی۔غور طلب ہے کہ سرینگر میں 22 اور 23 مئی یعنی آج اور آنے والے روز جی ٹوینٹی سمٹ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ اس سمٹ میں چین، ترکی، سعودی عرب، انڈونیشیا اور مصر نے شرکت نہیں کی۔ چین نے کشمیر میں جی ٹوینٹی سمٹ منعقد کرنے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ یہ سمٹ "متنازعہ خطے" میں منعقد نہیں کرنی تھی۔جی ٹوینٹی میں دنیا کے بیس بڑے ممالک بشمول ارجنٹینا، آسٹریلیا، برازیل، کینیڈا، چین، جرمنی، فرانس، بھارت، انڈونیشیا، اٹلی، جاپان، میکسیکو، روس، سعودی عرب، جنوبی افریقہ، جنوبی کوریا، ترکی، برطانیہ ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details