ڈاکڑ ایسو سی ایشن کشمیر کے صدر نے کہا کہ ٹیکہ کاری ہی ایک واحد راستہ ہے جس سے ہمیں اس وبائی وائرس سے نجات مل سکتی ہے۔
ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر نثارالحسن نے کہا کہ معمولات زندگی کو پٹری پر پھر سے اگر لانا ہے تو زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ویکسین لینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ ویکسین ایک بڑا تحفہ ہے جسے سائنسدانوں اور ڈاکٹروں کی انتھک کوششوں سے تیار کیا گیا ہے۔
ڈاکٹر نثار الحسن نے کہا کہ یہ ایک تاریخی واقعہ ہے کہ ایک برس سے کم وقت میں ہی کورونا وائرس کے خلاف ایک موثر اور کامیاب ویکسین تیار کیا گیا ہے، جس پر لوگوں کو بھروسہ کرنے کی ضرورت ہے۔
'ویکسین سے متعلق پروپیگنڈہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے'
ڈاکٹرس ایسو سی ایشن نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ کووڈ 19 کی ویکسین کے خلاف غلط پروپیگنڈہ اور سوشل میڈیا پر اس سے متعلق غلط جانکاری فراہم کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔
ڈاکڑ ایسوسی ایشن کے صدر نے کہا کہ جموں و کشمیر میں ہزاروں کی تعداد میں جن ہیلتھ ورکرز نے ویکسین لیا وہ بالکل تندرست ہیں، اس لیے ویکسین سے متعلق جو غلط فہمیاں اور خدشات پائے جارہے ان کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ ایسے عناصر کے خلاف کاروائی عمل میں لائے جو ویکسین کے خلاف غلط پروپیگنڈہ کررہے ہیں ۔
موصوف نے مزید کہا ہم نے سمال پوکس،پولیو اور دیگر بیماریوں بھی دیکھی ہیں لیکن کروناوائرس کی بیماری سب سے مہلک ثابت ہوئی ۔جس سے نہ صرف کروڑوں لوگ متاثر ہوئے بلکہ لاکھوں اپنی جانیں بھی گنوا بھیٹے ۔