اردو

urdu

By

Published : Mar 11, 2022, 9:12 PM IST

ETV Bharat / state

ACB Arrests Inspector for Taking Bribe: سیلز ٹیکس انسپکٹر 3لاکھ روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) نے جمعہ کے روز سیلز ٹیکس محکمہ کے انسپکٹر خالد بشیر تانترے کو تین لاکھ روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار ACB Arrests Inspector for Taking Bribeکر لیا۔

Acb arrests inspector for taking bribe
Acb arrests inspector for taking bribe

اے سی بی Anti Corruption Bureauکی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ اینٹی کرپشن بیورو کو ایک تحریری شکایت موصول ہوئی، جس میں شکایت کنندہ نے الزام عائد کیا کہ سیلز ٹیکس انسپکٹر خالد بشیر تانترے سیلز ٹیکس ڈیپارٹمنٹ سرینگر کی انٹرنل آڈٹ رپورٹ سے متعلق ریکارڈ کو درست کرنے کے لیے ان سے 3 لاکھ روپے رشوت کی مانگ کی تھی۔

شکایت کنندہ، جو ایک کاروباری یونٹ چلا رہا ہے، کے انسپکٹر نے ان سے 14 لاکھ روپے جرمانہ نپٹانے کی غرض سے ان سے 3لاکھ روپے طلب ACB Traps and Arrests Sales Tax Inspectorکیے تھے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ شکایت موصول ہونے پر، بیورو میں مقدمہ ایف آئی آر نمبر 09/2022 U/S 7 PC ایکٹ 1988 درج کیا گیا اور تفتیش شروع کردی گئی۔ بیان کے مطابق ’’تفتیش کے دوران ایک ٹریپ ٹیم تشکیل دی گئی۔ ٹیم نے ایک کامیاب جال بچھا کر خالد بشیر تانترے، انسپکٹر، سیلز ٹیکس ڈیپارٹمنٹ، سرینگر کو شکایت کنندہ سے تین لاکھ روپے رشوت کی رقم کا مطالبہ کرتے اور اسے قبول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار Sales Tax Inspector Arrested in Srinagarکر لیا۔‘‘

اے سی بی کا مزید کہنا ہے کہ ’’اسے اے سی بی کی ٹیم نے موقع پر ہی انسپکٹر کو گرفتار کر لیا۔ گواہوں کی موجودگی میں اس کے قبضے سے رشوت کی رقم بھی برآمد کر لی گئی۔‘‘

مزید پڑھیں:رشوت وصول کرتے پٹواری گرفتار

حراست میں لیے گئے ملزم کے رہائشی مکان کی بھی تلاشی لی گئی، اس ضمن میں مزید تحقیقات جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details