اینٹی کرپشن بیورو نے جموں و کشمیر سپورٹس کونسل (جے کے ایس سی) سے مختلف تعمیراتی کاموں کے متعلق گذشتہ تین برسوں کا ریکارڈ طلب کیا ہے۔
اے سی بی جموں کے اندرونی ذرائع نے بتایا کہ اے سی بی کی جوائنٹ سرپرائز چیک (جے ایس سی) کی ٹیم نے اس سلسلے میں حال ہی میں کونسل کے دفتر کا دورہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ مختلف شکایتوں پر کارروائی کرتے ہوئے اے سی بی نے کونسل سے تین برسوں کے دوران مختلف تعمیراتی کاموں اور کونسل کے ڈائریکٹر جنرل کی طرف سے کی جانے والی خریداری کا ریکارڈ طلب کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اے سی بی نے سال 2018، سال 2019 اور سال 2020 کا ریکارڈ طلب کیا ہے۔
مذکورہ ذرائع نے کہا کہ ٹنڈرس کے بغیر کئے گئے تعمیراتی کام، اس دوران ادا کی جانے والی رقوم، تمام خریداریوں کی ٹنڈر نوٹسز، ٹنڈروں میں حصہ لینے والی فرموں وغیرہ کے بارے میں بھی ریکارڈ مانگا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کونسل سے سپلائی آرڈرس، مواد کے رسید، ضلع افسروں کی طرف سے کئے جانے والے کام، کیش بک، بلز و دیگر دستاویزات بھی طلب کئے گئے ہیں۔