اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) جموں نے منگل کو کہا کہ اس نے غیر متناسب اثاثوں سے متعلق ایک معاملے میں سابق جموں و کشمیر ایکسائز کمشنر کی متعدد املاک پر چھاپہ مارا۔
اے سی بی کے ترجمان نے بتایا کہ یہ مقدمہ (تھانہ اے سی بی جموں میں ایف آئی آر نمبر 04/2021) اس وقت کے ایکسائز کمشنر، جموں کے بٹھنڈی کے رہائشی کے خلاف درج کیا گیا تھا۔
مقدمہ ابتدائی تفتیش کی بنیاد پر درج کیا گیا تھا کہ افسر نے غیر منقولہ جائداد کی شکل میں اپنی اہلیہ اور دیگر اہل خانہ کے نام پر جموں و کشمیر اور جموں و کشمیر کے باہر جمع کی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ ہریانہ میں مزکورہ افسر نے کروڑوں مالیت کی غیر منقولہ جائیدادیں، کاریں، دیگر گھریلو سامان، مہنگے الیکٹرانکس گیجٹ، زیورات وغیرہ جمع کئے ہوئے ہیں۔