سنہ 2015 میں جموں و کشمیر بینک میں پین انڈیا ہاؤس کیپنگ ٹینڈرنگ میں بے ضابطگیوں اور خردبرد معاملے کے تعلق سے اینٹی کرپشن بیورو نے ملوث افراد کے خلاف یہ کاروائی عمل میں لائی ہے۔
انسداد رشوت ستانی بیورو کی تحقیقات میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ جموں و کشمیر بینک میں 2015 میں بینک کے اے ٹی ایمز کی دیکھ ریکھ اور دیگر سروسز کے حوالے سے ٹنڈرنگ کے طریقہ کار میں بے ضابطگیاں کی گئیں ۔ جموں و کشمیر بینک کے اس وقت کے افسران نے ٹنڈرز طلب کرنے اور دئیے جانے کے قوائد و ضوابط کو بالائے طاق رکھ دیا تھا جس سے بینک کو 6 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوا۔
اس حوالے اے سی بی جموں و کشمیر بینک کے سابق چیئرمین پرویز احمد، سابق ایگزیکیوٹیو صدر سرجیت سنگھ سیگل، جموں کشمیر کے سابق اسٹنٹ نائب صدر کے خلاف بھی ایف آئی درج کی ہے۔