اردو

urdu

ETV Bharat / state

سابق بیروکریٹ فاروق رینزو کے خلاف مقدمہ درج

انسداد رشوت ستانی بیورو (اینٹی کرپشن بیورو) نے جموں و کشمیر کے سابق بیوروکریٹ فاروق رینزو شاہ کے خلاف آمدنی سے غیر متناسب جائیداد رکھنے کی پاداش میں مقدمہ درج کیا ہے۔

فاروق رنزو کے خلاف اے سی بی نے کیا مقدمہ درج
فاروق رنزو کے خلاف اے سی بی نے کیا مقدمہ درج

By

Published : Apr 2, 2021, 10:37 AM IST

Updated : Apr 2, 2021, 1:22 PM IST

اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) کے مطابق فاروق رینزو - جو محکمہ اطلاعات کے سابق ڈائریکٹر تھے، کے خلاف ایف آئی آر زیر نمبر ( 03/2021 بتاریخ 23 مارچ 2021) درج کیا گیا ہے۔

اے سی بی کا کہنا ہے کہ فاروق رینزو ’’آمدنی سے زیادہ غیر متناسب جائیداد کے مالک ہیں جس میں سرینگر کے داچھی گام علاقہ میں زمین اور سرینگر ضلع میں تین مکانات شامل ہیں۔‘‘

ان کا کہنا ہے کہ اس معاملے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ فاروق رینزو شاہ محکمہ اطلاعات کے سابق ڈائریکٹر رہے ہیں ۔ اس کے علاوہ وہ ضلع بڈگام کے ڈپٹی کمشنر اور سرینگر میونسپل کارپوریشن کے کمشنر رہ چکے ہیں۔

حالیہ دنوں وہ ایک مذہبی تنظیم، جس کے وہ بانی بھی تصور کیے جاتے ہیں، کے ساتھ منسلک ہیں اور اس تنظیم کے اہتمام سے کئی مجالس اور تقریبات کا اہتمام بھی کرتے ہیں۔ فاروق رینزو شدت پسندانہ خیالات کے مقابلے میں صوفی اسلام کی وکالت کرتے ہیں اور کئی بھارتی ٹیلیوژن چینلز پر انہیں مدعو بھی کیا جاتا ہے۔

دریں اثناء اے سے بی کے مطابق بی جے پی کے نوجوان لیڈر انجینئر اعجاز احمد راتھر کے والد غلام احمد راتھر بھی غیر متناسب جائیداد کے مالک ہیں۔

غلام احمد راتھر بالہامہ علاقہ سے تعلق رکھتے ہیں جو محکمہ تعلیم میں سینئر اسسٹنٹ تعینات تھے۔

Last Updated : Apr 2, 2021, 1:22 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details