سرینگر: یونیسیف (UNICEF) کے تعاون اور این سی ای آر ٹی کے ذریعے کی گی قومی سطح کے ایک سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جموں و کشمیر کے اسکولوں میں انگریزی زبان کو سمجھنے کے لئے طلبہ کی کارکردگی قومی اوسط سے کم ہے۔ سروے میں انگریزی زبان کو سکھانے کے دوران طالب علموں کو کہی جانے والی کہانیوں اور تصویروں کے ذریعے زبان کے معنی کو سمجھنے کی صلاحیت کو ٹیسٹ کیا گیا تھا، جس میں ایک سے تین جملوں کے مختلف متن کو سننا اور ہر تحریر کے مواد کو دی گئی تصویروں کے ساتھ ملانا شامل تھا۔ Ability of JK students to comprehend English below national average
نتائج سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ 77 فیصد طلبہ مختلف یعنی چار سے پانچ متن سننے اور سمجھنے کے قابل ہیں جب کہ طلبہ کی قومی اوسط کارکردگی 85 فیصد ہے۔ سماعی قابلت میں طلبا کو لفظ کی آوازوں کی شناخت کرنے کی صلاحیت کی بنیاد پر جانچا گیا۔ یہ کام گریڈ لیول کے الفاظ میں ابتدائی اور آخری آوازوں کی شناخت پر مبنی تھا۔ JK Students English Ability low
سروے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ 95 فیصد قومی اوسط کے مقابلے میں صرف 85 فیصد طلباء نے گریڈ لیول کے الفاظ میں کم از کم ایک ابتدائی آواز کی شناخت کی۔ اس کے علاوہ 78 فیصد طلباء نے 93 فیصد طلباء کی قومی اوسط کارکردگی کے مقابلے میں گریڈ لیول کے الفاظ میں کم از کم ایک حتمی آواز کی درست نشاندہی کی ہے۔ JK students English Language skill