سرینگر:جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں عام آدمی پارٹی کشمیر انچارج صلاح الدین کی طرف سے پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں صلاح الدین نے کہا کہ جموں و کشمیر عآپ یونٹ کو جموں و کشمیر انتخابات سے قبل تحلیل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی نئے سرے سے جموں و کشمیر یونٹ ترتیب دے گی تاکہ پارٹی کو مضبوط کیا جائے گا۔AAP Dissolves JK Cadre
جموں و کشمیر انتخابات سے قبل عاپ جموں و کشمیر یونٹ تحلیل موصوف نے کہا کہ نئی یونٹ میں پُرانے اور نئے کارکنان کو موقع دیا جائے گا تاکہ آنے والے انتخابات میں عآپ اچھی کارکردگی دکھا سکے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں عآپ کی جانب لوگوں کا لگاؤ بڑھ گیا ہے اور امید ظاہر کی جارہی ہے کہ آئندہ انتخابات میں عام آدمی پارٹی نمایاں کارکردگی دکھائے گی۔AAP on jk elections
صلاح الدین نے مزید کہا کہ آنے والے اسمبلی الیکشن میں عاپ جموں و کشمیر کے تمام سیٹوں سے الیکشن لڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ عاپ جموں و کشمیر میں جھوٹے وعدوں پر نہیں بلکہ کشمیر کی تعمیر و ترقی پر انتخابات لڑے گی۔
واضح رہے الیکشن کمیشن آف انڈیا جموں و کشمیر کی حتمی انتخابی فہرستیں 31 اکتوبر کو شائع کرے گا، جو کہ حد بندی کی مشق میں اسمبلی سیٹوں کی حدود کو دوبارہ تیار کرنے کے بعد یونین ٹیریٹری کی پہلی ووٹر لسٹ ہوگی۔ عام آدمی پارٹی نے اس سال کے شروع میں پنجاب اسمبلی انتخابات میں اپنی شاندار جیت درج کی تھی اس کے بعد اروند کیجریوال کی زیرقیادت پارٹی ملک بھر میں اپنی بنیاد مضبوط کرنے کی کوششوں میں لگی ہے ۔وہیں ان ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے جہاں اگلے دو سالوں میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔
مزید پڑھیں:
ایک طرف جہاں جموں و کشمیر میں پارٹی کی توسیع کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں، وہیں سابق ریاستی وزیر یش پال کنڈل، سابق رکن اسمبلی بلونت سنگھ منکوٹیا، ڈی ڈی سی ممبر ترنجیت سنگھ ٹونی اور سابق کانگریس لیڈر سریندر سنگھ شنگاری روان برس کے اپریل میں عام آدمی پارٹی میں شامل ہوئے۔ان نمایاں چہروں کے ساتھ سو سے زیادہ مقامی لیڈران بشمول پنچائتی نمائندگان بھی 8 اپریل کو پارٹی میں شامل ہوئے۔جبکہ مئی میں نیشنل پینتھرس پارٹی کے چیئرمین ہرش دیو سنگھ بھی عام آدمی پارٹی میں شامل ہوئے تھے