سرینگر:عام آدمی پارٹی نے جموں و کشمیر کے لیے نئے کیڈر کا اعلان کیا ہے ۔ پارٹی نے ڈاکٹر غلام مصطفیٰ میر کو جموں و کشمیر عام آدمی پارٹی کا صدر منتخب کیا۔پارٹی نے انجینیئر نظیر احمد یوتو، محمد امین ڈار اور ڈیبہ خان کو جموں و کشمیر عام آدمی پارٹی کے نائب صدور کے طور پر منتخب کیا ہے۔ڈاکٹر توصیف احمد کو جنرل سکریٹری آرگینائزیشن، اور انجینئر جاوید بٹ کو جنرل سکریٹری کمینیکیشن منتخبب کیا ہے۔
عام آدمی پارٹی نے جموں وکشمیر کیلئے نئی نوتشکیل کمیٹوں کا اعلان کیا اس کے علاوہ پارٹی نے مشتاق احمد ملک کو سکریٹری،مدثر حسین کو آفس سکریٹری جبکہ نثار احمڈ وانی، رئیس الحق، اور حکم عارف علی کو جوئنٹ سکریٹری کے طور پر منتخب کیا ہے۔
عام آدمی پارٹی نے جموں وکشمیر کیلئے نئی نوتشکیل کمیٹوں کا اعلان کیا عام آدمی پارٹی نے جموں و کشمیر اسٹیٹ کارڈینیشن کمیٹی کا انتخاب کیا ہے اس کمیٹی کے چیئرمین ہردیش دیو سنگھ ہونگے۔ اسی طرح عام آدمی پارٹی نے آرگنائزیشن بلڈنگ کمیٹی اور عام آدمی پارٹی اسٹیٹ پیلٹیکل اسٹیٹرجی اینڈ پالیسی کمیٹی تشکل دی ہے۔ وہیں پارٹی نے جموں و کشمیر کے ضلع کیڈر کا اعلان بھی کیا ہے۔
عام آدمی پارٹی نے جموں وکشمیر کیلئے نئی نوتشکیل کمیٹوں کا اعلان کیا مزید پڑھیں:AAP Leader Mehrajudin Malik: ستر برسوں میں جموں و کشمیر کے عوام کا استحصال کیا گیا، مہراج الدین ملک
بتادیں کہ عام آدمی پارٹی نے عام آدمی پارٹی نے 4 جولائی کو جموں و کشمیر یونٹ کو تحلیل کر دیا تھا۔ پارٹی کے الیکشن انچارج عمران حسین نے کہ جموں و کشمیر میں آنے والے انتخابات اور حد بندی کی تکمیل کے پیش نظرعام آدمی پارٹی جموں و کشمیر میں گاؤں اور بوتھ سطح تک پارٹی کی تشکیل دے رہے ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر یونٹ کو تحلیل کرنے کا فیصلہ ملک بھر میں پارٹی کے توسیع کے ایک حصے کے طور پر لیا گیا تھا۔