اردو

urdu

Hyderpora Encounter: شہریوں کی ہلاکت پر عوامی مجلس عمل کا اظہار تشویش

عوامی مجلس عمل نے اپنے بیان میں الطاف احمد بٹ اور ڈاکٹر مدثر گل کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا گیا کہ ''خاندانی ذرائع کے مطابق ان دونوں کو فورسز نے جس طرح بے دردی سے ہلاک کیا وہ انسانیت، جمہوریت اور انصاف کے خون کے مترادف ہے۔''

By

Published : Nov 17, 2021, 10:57 PM IST

Published : Nov 17, 2021, 10:57 PM IST

عوامی مجلس عمل نے شہریوں کی بہیمانہ ہلاکت پر شدید فکر و تشویش کا اظہار کیا
عوامی مجلس عمل نے شہریوں کی بہیمانہ ہلاکت پر شدید فکر و تشویش کا اظہار کیا

جموں و کشمیر عوامی مجلس عمل نے حیدرپورہ سرینگر تصادم آرائی کے دوران مبینہ طور پر دو شہریوں کی ہلاکت پر شدید فکر و تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔

بیان میں الطاف احمد بٹ اور ڈاکٹر مدثر گل کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا گیا کہ ''خاندانی ذرائع کے مطابق ان دونوں کو فورسز نے جس طرح سے ہلاک کیا ہے وہ انسانیت، جمہوریت اور انصاف کے خون کے مترادف ہے۔''

بیان میں اس ہلاکت کو حقوق انسانی کی تنظیموں کے لیے لمحہ فکریہ قرار دیتے ہوئے لاشوں کو لواحقین کو سپرد کئے جانے کی حمایت کی گئی اور کہا گیا کہ دکھ کی اس المناک گھڑی میں کشمیری عوام ان کے ساتھ نہ صرف کھڑے ہیں بلکہ متاثرین کے ساتھ بھر پور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

تنظیم نے کہا کہ'' 1947 سے لیکر آج تک جموں و کشمیر میں جس تواتر اور تسلسل کے ساتھ قتل و غارت خون خرابہ اور بنیادی انسانی حقوق کی بے دریغ پامالیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ وہ سب کچھ مسئلہ کشمیر ہی کا شاخسانہ ہے اور جب تک اس بنیادی نوعیت کے تنازع کو بھارت، پاکستان اور کشمیری عوام مل بیٹھ کر ایسا مستقل حل نہیں نکالتے جو کشمیری عوام کی خواہشات اور امنگوں کے مطابق ہو تب تک خطے میں دائمی امن و سلامتی کا قیام ممکن نہیں ہے۔''

ABOUT THE AUTHOR

...view details