اردو

urdu

ETV Bharat / state

گھریلو تشدد کی شکار خاتون سڑک پر - اسے دوران حاملہ سسرال سے نکال دیا

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے شہر سرینگر کے بمنہ علاقے سے تعلق رکھنے والی سوپور میں بیاہی خاتون نے اہل خانہ کے ساتھ سمیت سسرال والوں کے خلاف احتجاج کیا۔

گھریلو تشدد کی شکار خاتون سڑک پر
گھریلو تشدد کی شکار خاتون سڑک پر

By

Published : Jul 5, 2020, 10:15 PM IST

ایمن نامی 36 سالہ خاتون کی سات برس قبل سوپور میں شادی ہوئی تھی۔ شادی کے ایک برس بعد ہی ایمن کو شوہر اور سسرال والوں نے پریشان کرنا شروع کیا اور اسے دوران حمل سسرال سے نکال دیا۔

گھریلو تشدد کی شکار خاتون سڑک پر

ایمن نے مائکے میں ہی ایک بچے کو جنم دیا اور یہیں دو برس تک رہی۔ کچھ وقت گزر جانے کے بعد ایمن کو ساس اور نند کی طرف سے یقین دہانی کرانے کے بعد سسرال بھیج دیا گيا۔ مگر کچھ دنوں کے بعد ہی ایمن کو دوبارہ شوہر اور نند نے پھر سے پریشان کرنا شروع کیا۔ ایمن کے ساتھ گالی گلوچ کی گئی اور اس کے ساتھ مار پیٹ بھی کی گئی۔

اس کے بعد ایمن نے پولیس سٹیشن میں اپنے شویر کے خلاف شکایت درج کی مگر تب بھی مار پیٹ کا سلسلہ شروع رہا۔ ایمن نے آج اپنے اہل خانہ کے ساتھ سڑک پر احتجاج شروع کیا ہے اور انصاف کی گہار لگائی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details