اردو

urdu

ETV Bharat / state

weather in Kashmir Valley: وادی کشمیر میں اچانک موسم تبدیل، تیز آندھی سے درجہ حرارت میں کمی

وادی کشمیر میں اچانک موسم میں تبدیلی ہوئی اور بارش و تیز آندھی کی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی درج کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی شدت کے ساتھ ساتھ دوپہر کے بعد بارش اور تیز ہواؤں کا سلسلہ چلا جو ایک غیر معمولی تبدیلی ہے Sudden change in weather in Kashmir Valley۔

Temperate Recess in Srinagar
Temperate Recess in Srinagar

By

Published : May 22, 2022, 10:05 PM IST

وادی کشمیر میں اتوار کے بعد دوپہر ایک مرتبہ پھر موسمی صورتحال میں اچانک تبدیلی آتے ہوئے بارشوں کے ساتھ ساتھ تیز آندھی کی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی درج ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چوبیس گھنٹوں کے دورن وادی کشمیر میں مزید بارش ہونے کے امکانات ہیں جبکہ 25 مئی تک موسم خراب رہنے کا امکان ہے۔

رواں ماہ میں محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کی شدت کے ساتھ ساتھ دوپہر کے بعد بارش اور تیز ہواؤں کا سلسلہ چلا جو ایک غیر معمولی تبدیلی ہے۔ موسمی صورتحال میں تبدیلی کے بیچ وادی کے شمال و جنوب میں کئی مقامات پر ژالہ باری کی وجہ سے میوہ باغات کو بھی نقصان پہنچا جبکہ سبزیوں کی کیاری، سرسوں اور دوسری فصلیں بھی اس کی زد میں آئی۔

مزید پڑھیں:

محکمہ موسمیات کے مطابق سیاحتی مقام گلمرگ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کم سے کم درجہ حرارت 2.6 ڈگری سینٹی گریڈ اور پہلگام میں کم سے کم درجۂ حرارت 4.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجۂ حرارت 8.9 ڈگری سینٹی گریڈ، قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجۂ حرارت 7.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details