پرانے شہر کے نواباز علاقے میں یہ 125 سالہ ٹوپیوں کی دکان ہے اور یہاں پر ایسے ویسی ٹوپیاں نہیں بنتی ہیں بلکہ عزت وقار کی علامت کہلائی جانے والی قراقلی ٹوپی بنائی جاتی ہے اور کشمیر میں اس دکان کا شمار قراقلی ٹوپیاں بنانے چند کے یاد گار دکانوں میں شمار ہوتا ہے۔
Kashmiri Cap That Crowned World Leaders قراقلی ٹوپیوں کی ایسی دکان جہاں وزیراعظم ٹوپی بنوا چکے ہیں - وزیر اعظم نے بھی پہنی ہے قراقلی ٹوپی
کشمیر میں قراقلی کو شاہی ٹوپی سے بھی جانا جاتا ہے۔جو کہ ایک خاص قسم کے بھیڑ کی کھال سے تیار جاتی ہے۔ ایک وقت کشمیر میں قرا قلی پہننے کا رواج کافی زیادہ تھا۔ شادی کے مواقع پر دولہا بڑے شوق سے قراقلی پہنا کرتے تھے لیکن وقت گزرنے کے ساتھ عام طور قرا قلی پہننے کا رواج ختم ہوگیا۔A royal cap that crowned world leaders
"جان کیپ ہاوس "سے مشہور قرقلی ٹوپی بنارہے مظفر احمد جان اپنے آباء و اجداد کی چھوتی نسل ہیں، جوکہ اپنے اس آبائی کام کو ابتک سنبھالے ہوئے ہیں ۔مظفر کے دادا اور والد کشمیر اور ملک کی اہم سیاسی،سماجی اور مذہبی شخصیات کے لیے قراقلی ٹوپیاں بنا چکے ہیں۔ وہیں مظفر کو بھی نہ صرف 2014 میں وزیراعظم نریندر مودی کے لئے دو قراقلی ٹوپیاں بنوائی ہیں ہیں بلکہ انہیں عالمی رہنماؤ بشمول عمان کے سابق بادشاہ قابوس بن سعید کو بھی قراقولی ٹوپی بنانے کا شرف حاصل ہوا ہے اور اس وقت بھی ان کے پاس چند اہم اور بڑی شخصیات کے لیے قراقلی بنانے کے آرڈرز ہیں ۔A royal cap that crowned world leaders
کشمیر میں قراقلی کو شاہی ٹوپی سے بھی جانا ہے۔جو کہ ایک خاص قسم کے بھیڑ کی کھال سے تیار جاتی ہے۔ایک زمانے کشمیر میں قرا قلی پہننے کا رواج کافی زیادہ تھا۔نہ صرف شادی کے مواقع پر دولہا بڑے شوق سے قرا قلی پہنا کرتے تھے۔لیکن وقت گزرنے کے ساتھ عام طور قرا قلی پہننے کا رواج ختم ہوگیا ۔قرا قلی ازبکستان سے وسطی ایشیا اور پھر افغانستان سے ہوتے ہوئے آخر پر کشمیر کی ثقافت کا حصہ بن گئی۔ مظفر احمد جان کہتے ہیں کہ اگرچہ آج کے دور میں نئی نسل قرا قلی پہنا پسند نہیں کرتی ہیں تاہم اب ڈیزائنز میں جدت لا کر کئی نوجوان سردی کے ان ایام کے دوران چند برسوں سے اس سے پہننے میں دلچشپی دکھا رہے ہیں۔
موجودہ قرا قلی کی قیمت 5 ہزار سے 20 ہزار کے درمیان ہے۔کھال چار قدرتی رنگوں کالے،بدامی، خاکی اور سرمئی میں دستیاب ہوتا یے لیکن بدامی رنگ اپنی باریکی اور دلکشی کی وجہ سے سب سے مہنگا ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں:Kashmir Traditional Sozni Cap کشمیر کی روایتی سوزنی ٹوپیوں کی آن لائن فروخت