اردو

urdu

ETV Bharat / state

Hybrid Militant Arrested in Srinagar: سرینگر میں ایک مبینہ عسکریت پسند گرفتار

سرینگر پولیس نے گزشتہ روز شہر سے ایک مبینہ عسکریت پسند کے علاوہ ایک شخص کو نابالغہ کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

a
a

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 8, 2023, 12:10 PM IST

سرینگر (جموں و کشمیر):جموں و کشمیر پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز سرینگر کے بٹہ مالو علاقے سے ایک شخص، جس کی شناخت محمد یاور کے طور پر ہوئی ہے، کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے حراست میں لئے شخص کی تحویل سے ایک ہتھ گولہ بھی بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس بیان کے مطابق محمد یاور عسکریت پسند تنظیم دی رزسٹینس فرنٹ (ٹی ار ایف) کے ساتھ منسلک ایک مبینہ ملی ٹنٹ ہے۔ سرینگر پولیس نے اس حوالہ سے پولیس اسٹیشن کوٹھی باغ میں متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی اار نمبر 37/2023 درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔

ادھر، پولیس نے سرینگر شہر سے ایک شخص کو نابالغہ کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ’’سرینگر کے زالڈگر علاقے کے رہنے والے 32 برس کے عمیس خان کو 13 سال کی بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے پارم پورہ پولیس اسٹیشن میں پی او سی ایس او (POSCO) ایکٹ کی دفعہ سات اور آٹھ کے تحت ایف آئی آر نمبر 140/2023 درج کی گئی ہے۔ وہیں معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔‘‘

نابالغہ کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں ایک شٰخص گرفتار

مزید پڑھیں:Militant recruit module busted : کولگام میں ملی ٹنٹ بھرتی ماڈیول کا پردہ فاش، پولیس

سرینگر پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ’’یہ شہر میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران نابالغوں کے ساتھ جنسی زیادتی کا دوسرا معاملہ ہے۔ پولیس عوام کی محافظ ہے اور اس طرح کے جرم کرنے والوں کے خلاف ہنگامی بنیاد پر کاروائی کی جائے گی۔‘‘ واضح رہے کہ گزشتہ مہینے کی 29 تاریخ کو نو سال کے بچے کے ساتھ جبراً غیر فطری جنسی تعلقات قائم کرنے کے الزام میں سرینگر کے نور باغ علاقے کے رہنے والے وسیم راجا کو پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ معاشرے میں اس طرح کے بڑھتے معاملات پر عوام میں تشویش پائی جا رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details