اردو

urdu

Srinagar Resident Arrested ڈی ایس پی ہمایوں مزمل بٹ پر نفرت انگیز پوسٹ، سرینگر کا شہری گرفتار

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 19, 2023, 7:31 AM IST

Updated : Sep 19, 2023, 10:54 AM IST

سی آئی کے کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا، "ایک انسٹاگرام یوزر کو جے اینڈ کے پولیس کے ڈپٹی ایس پی ہمایوں مزمل کے خلاف نفرت انگیز پوسٹ کرتے ہوئے پایا گیا۔ ہمایوں دیگر دو فوجی افسران کے ساتھ 13 ستمبر 2023 کو اننت ناگ کے کوکر ناگ میں عسکریت پسندوں کے ساتھ تصادم کے دوران اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔" CIK arrests person on Instagram post against DSP Humayun Bhat

Srinagar resident arrested for abusing slain DSP Bhat
Srinagar resident arrested for abusing slain DSP Bhat

سرینگر:سوشل میڈیا پراننت ناگ کے کوکر ناگ میں ہوئے انکاؤنٹرمیں ہلاک ہوئے جموں و کشمیر پولیس کے ڈپٹی سپریڈنٹ ہمایوں مزمل بھٹ کے لیے نفرت انگیز پوسٹ شائع کرنے کے الزام میں کاؤنٹر انٹیلیجنس کشمیر (سی آئی کے) نے پیر کے روز ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔
سی آئی کے کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا، "ایک انسٹاگرام یوزر کو جے اینڈ کے پولیس کے ڈپٹی ایس پی ہمایوں مزمل کے خلاف نفرت انگیز پوسٹ کرتے ہوئے پایا گیا۔ ہمایوں دیگر دو فوجی افسران کے ساتھ 13 ستمبر 2023 کو اننت ناگ کے کوکر ناگ میں عسکریت پسندوں کے ساتھ تصادم کے دوران اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔"سی آئی کے کے ترجمان نے مزید کہا کہ"اس کے سوشل میڈیا ہینڈلز کے ابتدائی تجزیے پر پتہ چلا ہے کہ صارف عسکریت پسندی، سیکورٹی فورسز کو دھمکیاں دینے کا مواد بھی اپ لوڈ کر رہا ہے۔"

یہ بھی پڑھیں:ڈی وائی ایس پی ہمایوں مزمل بھٹ نے موت سے قبل گھر والوں سے بات کی تھی
اس صارف کی شناخت کرتے ہوئے بیان میں کہا گیا ہے کہ"صارف کی شناخت عرفان ملک (43) کے طور پر ہوئی ہے جو چوٹہ بازار سرینگر کا رہنے والا ہے۔ ملک ایک پرائیویٹ ادارے کا ملازم ہے۔ اس کے خلاف آئین کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے حراست میں لیا گیا ہے۔ایف آئی آر میں سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرنے، سیکورٹی فورسز کے ارکان کو دھمکیاں دینے اور عسکریت پسندی کو فروغ دینے جیسے الزامات لگائے گئے ہیں۔ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔

واضح رہے ہمایون مزمل بٹ ان سیکیورٹی اہلکاروں میں شامل تھے جو گزشتہ ہفتے جنوبی کشمیر کے کوکرناگ علاقے میں عسکریت پسندوں کے ساتھ ایک جھڑپ میں مارے گئے۔ اس جھڑپ میں اب تک بٹ کے علاوہ فوج کے ایک کرنل اور میجر بھی ہلاک ہوئے ہیں جبکہ ایک جلی ہوئی لاش بھی برآمد کی گئی ہے جس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ کسی عسکریت پسند کی ہوسکتی ہے۔ کشمیر کی ملیٹنسی تاریخ میں گڈول کرکرناگ کا یہ تصادم طویل ترین تصادموں میں سے ایک ہے۔

Last Updated : Sep 19, 2023, 10:54 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details