اردو

urdu

ETV Bharat / state

Drug Testing Lab جموں و کشمیر میں بہت جلد ماڈرن ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کا آغاز ہوگا: سکریٹری ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن

سکریٹری ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن بھوپندر کمار نے کہا کہ دیہی علاقوں میں ہیلتھ افراسٹرکچر کو بہتر بنا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں میں طبی سہولیات میں کمیوں کو دور کرنے کے لئے ایک روڈ میپ تیار کیا جا رہا ہیں۔

A Modern Drug Testing Laboratory will  Function in JK Soon :Secretary Health
جموں و کشمیر میں ایک ماڈرن ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری چالو ہونے والی ہے

By

Published : May 30, 2023, 3:20 PM IST

Updated : May 30, 2023, 5:44 PM IST

جموں و کشمیر میں بہت جلد ماڈرن ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کا آغاز ہوگا

سرینگر: سکریٹری ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن بھوپندر کمار کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر میں عنقریب ایک ماڈرن ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری چالو ہونے والی ہے۔انہوں نے کہا کہ جو ہماری موجودہ لیبارٹریز ہیں ان کو بھی مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کہیں سے بھی غیر معیاری ادویات کے بارے میں شکایت موصول ہوتی ہے تو فوری طور پر ضروری کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے۔موصوف سکریٹری نے ان باتوں کا اظہار منگل کے روز یہاں نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب دینے کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ 'ہماری سٹیٹ میں بہت جلد ایک ماڈرن ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری چالو ہونے والی ہے جو لگ بھگ مکمل ہے اور اس کے لئے مشینیں بھی آنا شروع ہوئی ہیں'۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس بہت جلد اپنی ٹیسٹنگ فیسلٹی ہوگی اور اس کے علاوہ جو ہماری موجودہ لیبارٹریز ہیں ان کو بھی مزید بہتر بنایا جا رہا ہے جس کے لئے حکومت نے 23 کروڑ روپیے واگذار بھی کئے ہیں۔

بھوپندر کمار نے کہا کہ ٹیسٹنگ گنجائش کو بڑھانا اور معیار کو بر قرار رکھنا ہماری توجہ کا خصوصی مرکز ہے۔انہوں نے کہا کہ کہیں سے بھی غیر معیاری ادویات کے بارے میں شکایت موصول ہوتی ہے تو ہم فوری طور پر ضروری کارروائی کرتے ہیں۔ ہیلتھ سکریٹری کہنا تھا کہ دیہی علاقوں میں ہیلتھ افراسٹرکچر کو بہتر بنا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ'ہر سطح کے ہیلتھ ادارے میں کیا سہولیات ہونی چاہئے وہ طے ہیں لیکن کبھی ایسا ہوتا ہے کہ لوگ پی ایچ سی میں ضلع ہسپتال جیسی سہولیات چاہتے ہیں جو ممکن نہیں ہے'۔

مزید پڑھیں:SSP Doda On Drugs منشیات فروشوں کو پی ایس اے کے تحت گرفتار کیا جائے گا، ایس ایس پی ڈوڈہ

ان کا کہنا تھا کہ ہم کمیوں کو دور کرنے کے لئے ایک روڈ میپ تیار کر رہے ہیں۔بھوپندر کمار نے کہا کہ ہم وقت وقت پر خالی اسامیوں کو پی ایس سی یا جے کے ایس ایس بی کو ریفر کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے پچھلے دنوں قریب تین ہزار اسامیاں ریفر کی ہیں وہاں سے بھی ڈیڑھ دو ہزار اسامیوں کی بھرتی ہوئی ہے۔

Last Updated : May 30, 2023, 5:44 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details