جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر نے پنچایتی راج ایکٹ کے تحت ضلع ترقیاتی کونسلز میں خواتین، درج فہرست ذات اور درج فہرست قبائل کے لئے چیئرپرسن سیٹز کو مخصوص رکھنے کے لئے نوٹیفیکشن جاری کیا ہے۔ محکمہ دیہی ترقی کی اس نوٹیفکیشن کے مطابق آئین ہند کی دفعہ 243 ڈی کے تحت جموں و کشمیر ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل (ریزرویشن آف آفسز فار چیئرپرسنز) رولز 2021 کے تحت درج فہرست قبیلہ و دیگر ذات کے لئے ان کی آبادی کے تناسب کے مطابق چیئرپرسن سیٹیز مخصوص رکھی جائیں گی۔
اس قانون کے مطابق خواتین کے لئے تقریباً 6 چیئر پرسن سیٹز مخصوص رکھی گئی ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر میں مرکزی حکومت نے پنچایتی راج ایکٹ میں 73 ویں ترمیم کرکے یونین ٹریٹری میں ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات منعقد کئے۔