اردو

urdu

ETV Bharat / state

SKIMS, GMC Suspend Employees: سکمز اور جی ایم سی سرینگر سے وابستہ نو ملازمین معطل - ڈیوٹی کے دوران غیر حاضر رہنے کے پاداش میں کاروائی

شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس صورہ کے ایڈیشنل ڈائریکٹر نے انسٹی ٹیوٹ کے شعبۂ گیسٹرو انٹرالوجی کے تین ٹیکنیشنز کو غیر قانونی طور پر ڈیوٹی سے حاضر رہنے کی پاداش میں معطل کر کے اپنے دفتر کے ساتھ منسلک کیا ہے۔ اس حوالے سے شعبۂ گیسٹروانٹرولوجی کے سربراہ ڈاکٹر الطاف احمد شاہ معاملے کی تحقیقات کریں گے۔ Three SKIMS Technicians, 6 Associated Hospital Employees Suspended

معطل
معطل

By

Published : Apr 25, 2022, 12:14 PM IST

  • سکمز صورہ اور جی ایم سی سرینگر سے وابستہ اسپتالوں میں تعینات 9 ملازمین کو اپنی ڈیوٹی کے دوران کوتاہی برتنے کی پاداش میں معطل کیا گیا ہے ۔معطل شدہ ملازمین میں 3 کا تعلق سکمز صورہ سے جبکہ 6 جی ایم سی سے منسلک اسپتالوں سے ہیں۔ Three SKIMS Technicians, 6 Associated Hospital Employees Suspended

    شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس صورہ کے ایڈیشنل ڈائریکڑ نے انسٹی ٹیوٹ کے شعبۂ گیسٹروانٹرالوجی کے تین ٹیکنیشنز کو غیر قانونی طور پر ڈیوٹی سے حاضر رہنے کی پاداش میں معطل کر کے اپنے دفتر کے ساتھ منسلک کیا ہے۔ اس حوالے سے شعبۂ گیسٹرو انٹرولوجی کے سربراہ ڈاکٹر الطاف احمد شاہ معاملے کی تحقیقات کریں گے۔ ادھر ایڈیشنل ڈائریکڑ نے جی ایم سی سرینگر میں بھی فرائض کی انجام دہی دوران غفلت برتنے کی پاداش میں 6 ملازمین کو معطل کر دیا ہے ۔معطل شدہ ملازمین کو ایڈ منسٹریشن کے دفتر سے منسلک کر دیا گیا ہے۔
    مزید پڑھیں:SHO Among 3 Cops Suspended in Samba: سانبہ ریپ کیس میں ڈیوٹی میں غفلت برتنے پر ایس ایچ او سمیت تین پولیس اہلکار معطل

معطل کئے گیے ملازمین کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے، ایک ہفتے کے اندر تحقیقات مکمل کرنے کی بھی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ جی ایم سی سرینگر کے شعبۂ سرجری کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد حنیف ڈار کے خلاف شکایت میں عہدے کا غلط استعمال کرنے کے لیے وجہ بتاؤ نوٹس جاری کی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details