ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر اعجاز اسد نے بتایا کہ منشیات فروشوں کی جائیداد کو این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت ضبط کیا جائے گا اور اس پر بھی کام شروع کیا گیا ہے۔ 'Crime in Srinagar is Drug Related'
انہوں نے کہاکہ سرینگر میں ہونے والے اسی فیصد جرائم کا تعلق منشیات سے جڑا ہوا ہے لہذا اس کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی خاطر بڑے پیمانے پر مہم شروع کی گئی ہے۔
اس موقع پر ایس ایس پی سرینگر راکیش بلوال نے کہا کہ منشیات کے کاروبار کے لئے استعمال میں لائی جارہی جائیداد یا منشیات کے پیسے سے بنائی گئی منقولہ و غیر منقولہ جائیداد کو ضبط کرنے کی خاطر محکمہ مال کو آگاہی فراہم کی گئی ہے۔Drug Awareness in Kashmir
ان باتوں کا اظہار ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی نے سرینگر میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ Press Conference of DC Srinagar
ضلع ترقیاتی کمشنر اعجاز اسد نے بتایا کہ پچھلے کئی دنوں سے ضلع انتظامیہ اور پولیس نے مشترکہ طورپر منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاون شروع کیا ہے۔ Drug Peddlers
انہوں نے بتایا کہ پچھلے دو دنوں کے دوان ایک درجن سے زائد جگہوں پر چھاپے ڈالے گئے جس دوران بڑی مقدار میں قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔Crackdown Against the Drug Peddlers
اُن کے مطابق ضبط شدہ قابل اعتراض مواد کی جانچ پڑتال کے دوران پولیس کو بہت سارے سراغ ملے ہیں۔
اعجاز اسد نے بتایا کہ منشیات فروشوں کی منقولہ و غیر منقولہ جائیداد کو بھی این ڈی بی ایس ایکٹ کے تحت ضبط کیاجائے گا اور اس پربھی کام شروع کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ منشیات متاثرین کی سرکاری اسکیموں کے تحت باز آباد کاری کی جائے گی۔Drugs in jk
ضلع ترقیاتی کمشنر نے چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ سری نگر میں ہونے والے 80 فیصد جرائم کا تعلق منشیات سے جڑا ہوا ہے لہذا اس کا قلع قمع کرنا اب ناگزیر بن گیا ہے۔ 80% of crime in Srinagar is drug related