اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشمیر: ہڑتال کا 80 واں دن، معمولات زندگی بدستور متاثر

وادی کشمیر میں بدھ کے روز غیر اعلانیہ ہڑتال کے 80 ویں دن بھی معمولات زندگی تواتر کے ساتھ متاثر رہے تاہم ہر گزرتے دن کے ساتھ جہاں سڑکوں پر نجی ٹرانسپورٹ کی آمدورفت میں اضافہ دیکھا جارہا ہے وہیں اب چھوٹی مسافر گاڑیاں بھی سڑکوں پر چلتی نظر آرہی ہیں جس کے نتیجے میں سڑکوں پر ٹریفک جام بھی دیکھنے کو ملتا ہے۔

فائل فوٹو

By

Published : Oct 23, 2019, 11:50 PM IST

Updated : Oct 23, 2019, 11:56 PM IST

بتادیں کہ مرکزی حکومت کے پانچ اگست کے جموں کشمر کو حاصل خصوصی درجہ دینے والے دفعہ 370 اور دفعہ 35 اے کی منسوخی اور ریاست کو دو وفاقی حصوں میں منقسم کرنے کے اعلان کے خلاف وادی میں غیر اعلانیہ ہڑتالوں کا سلسلہ جاری ہےموصولہ اطلاعات کے مطابق بدھ کے روز بھی وادی کے اطراف و اکناف میں ہڑتال کی وجہ سے معمولات زندگی متاثر رہے۔

شہر سرینگر کے تمام علاقہ جات بشمول تجارتی مرکز لالچوک میں دن بھر بازاروں میں تمام دکان مقفل رہے، تجارتی سرگرمیاں معطل اور سڑکوں سے پبلک ٹرانسپورٹ غائب رہا تاہم نجی ٹرانسپورٹ کی نقل وحمل معمول سے زیادہ ہی دیکھی گئی جس کی وجہ سے کئی علاقوں میں صبح کے وقت لوگوں کو ٹریفک جام سے دوچار ہونا پڑا۔

Last Updated : Oct 23, 2019, 11:56 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details