سرینگر:کشمیری نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور کشمیر کے ثقافتی ورثے کو زندہ رکھنے کے لیے سرینگر کے ٹیگور ہال میں آٹھ روزہ تھیٹر فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا ہے۔یونائیٹڈ تھیٹر موومنٹ آف کشمیر اور جموں وکشمیر اکیڈامی آف آرٹ کلچر اینڈ لنگوجیز محکمے کی جانب سے منعقد اس فیسٹول میں مقامی فنکاروں نے سامعین کے سامنے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔
واضح رہے کہ ماضی میں تھیٹر کو کشمیریوں کی ثقافتوں اور روایات کی ریڑھ کی ہڈی سمجھا جاتا تھا۔ٹھیٹر لوگوں کو تفریح فراہم کرنے کے علاوہ معاشرے کے سماجی مسائل کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،لیکن کشمیر میں نامساحد حالات کے بعد یہ سلسلہ بند ہوا تھا۔
وقت گزنے کے ساتھ ساتھ تفریح کے ذرائع بھی بدل چکے ہیں لیکن جدیدیت اور ٹیلی ویژن، سنیما، انٹرنیٹ اور مجموعی طور پر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ابھرنے کے باوجود آج بھی تھیٹر نے اپنی اہمیت نہیں کھو دی ہے اور اس طرح یہ آرٹ اب بھی یہاں مقبول ہے۔