سرینگر:جموں وکشمیر اکیڈامی آف آرٹ کلچر اینڈ لنگوجیز اور کلسٹر یونیورسٹی سرینگر کے باہمی اشتراک سے جمعرات کو روز ٹیگور ہال سرینگر میں تھیٹر فیسٹیول کا آغاز کیا گیا۔8 روزہ تک جاری رہنے والے اس فیسٹول میں 8 تھیٹر گروپ شرکت کررہے ہیں جبکہ سو سے زائد آرٹسٹ اپنے فن کا مظاہرے کریں گے۔اس موقعے پر سیکریڑی ثقافت جموں وکشمیر سید عابد رشید شاہ نے مہمان خصوصی کے طور شرکت کی۔جبکہ تعلیم ،فن اور ادب سے وابستہ کئی اہم شخصیات کے علاوہ اسکول اور کالج طلبہ و طالبات کی ایک بڑی تعداد نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
8 روزہ فیسٹیول کے پہلے دن ارنیمال سٹیج پر کھیلا گیا،جس میں یہاں کے نامور آرٹسٹ سے اپنے بہترین فن کا مظاہرہ کر کے حاضرین سے دادو تحسین حاصل کی۔اس طرح کے فیسٹول سے جہاں تھیٹر سے کشمیر وادی میں روائتی ٹھیٹر کو بحال ہونے میں کافی مدد ملے گی۔ وہیں اس کے تاریخی پس منظر کو دیکھ کر متعلقہ محکمہ یہاں کی قدیم ثقافت اور کلچرل کو آبیاری کی خاطر کئی منصوبوں پر کام کررہا ہے۔ایسے میں یہاں کے آرٹسٹ اس طرح کی پہل کو مثبت گردانتے ہوئے کہتے ہیں کہ ایسے فیسٹول کا دائرہ وسیع کرنے کی ضرورت ہے۔
وادی کشمیر میں اگرچہ تھیٹر کا وجود ختم ہوتا جارہا تھا تاہم متعلقہ محکمے کی جانب سے تھیٹر ،ڈرامہ فیسٹول اور دیگر سٹیج شوز کے ذریعے پھر سے بحالی کی کوششیں کی جاری ہیں ۔وہیں تھیٹر سے منسلک افراد کی اس طرح کی کاوشیں بھی یہاں کے روائتی تھیٹر کو بحال کرنے میں سود مند ثابت ہوسکتی ہے۔ "ایمبرزل یوتھ کلب" کے صدر خورشید احمد میر کہتے ہیں کہ روائتی چیزوں سے ہٹ کر دور جدید کے تقاضوں کے عین مطابق کشمیر وادی میں تھیٹر کو آگے لانےکی ضرورت ہے۔
Theatre Festival in Srinagar کشمیر میں 8 روزہ تھیٹر فیسٹیول کا آغاز - beginning of theater in world
وادی کشمیر میں اگرچہ تھیٹر کا وجود ختم ہوتا جارہا تھا تاہم جموں وکشمیر اکیڈامی آف آرٹ کلچر اینڈ لنگوجیز کی جانب سے تھیٹر ،ڈرامہ فیسٹول اور دیگر سٹیج شوز کے ذریعے اس سے پھر سے بحال کی کوششیں کی جاری ہیں۔
مزید پڑھیں:Dance competition سرینگرمیں نوجوانوں کیلئے ڈانس کمپیٹیشن کا انعقاد
اس موقعے پر سیکرٹری ثقافت سید عابد رشید شاہ نے کہا کہ متعلقہ محکمہ جموں وکشمیر کی روائتی تھیٹر کو جدید تقاضوں کے عین مطابق پھر سے زندہ کرنے کی کوشش کررہا ہے وہیں یہاں کے ابھرتے ہوئے نوجوان فنکاروں کو ایک بہترین پلیٹ فارم مہیا کرانے پر اپنی توجہ مرکوز کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر کے بچوں میں صلاحیت اور قابل کی کوئی کمی نہیں ہے البتہ ان کے ہنر کو نکھار کر بہتر پلیٹ فراہم کرنے کی ضرورت ہے
تھیٹر کا مطلب عرف عام میں کسی کہانی کو ناظرین کے سامنے ڈرامے کے انداز میں پیش کرنا ہے۔تھیٹر کی تاریخ بہت قدیم ہے۔اس کا آغاز 2500قبل مسیح میں مصر سے ہوا تھا،بعد میں اسے یونانیوں نے پروان چڑھایا ۔جبکہ شیکسپیئر جیسے عظیم ڈرامہ نگار نے بھی تھیٹر کو دوام بخشا۔