اردو

urdu

ETV Bharat / state

Independence Day 2023 in Kashmir کشمیر میں 77ویں یوم آزادی کی تقریب کا انعقاد - کشمیر میں 77ویں یوم آزادی کی تقریب کا انعقاد

کشمیر میں 77ویں یوم آزادی کی تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ جموں وکشمیر کے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا نے اس تقریب کی صدارت کی۔ انہوں نے ترنگے جھنڈے کو سلامی دی اور مارچ پاسٹ کی قیادت کی۔ Independence Day 2023 in Srinagar

کشمیر میں 77ویں یوم آزادی کی تقریب کا انعقاد
کشمیر میں 77ویں یوم آزادی کی تقریب کا انعقاد

By

Published : Aug 15, 2023, 2:08 PM IST

کشمیر میں 77ویں یوم آزادی کی تقریب کا انعقاد

سرینگر:کشمیر میں آج 77ویں یوم آزادی سخت سکیورٹی بندوبست کے تحت منایا گیا۔ اس سلسلے میں سب سے بڑی تقریب سرینگر کے بخشی اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی۔ اس تقریب کی صدارت جموں وکشمیر کے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا نے کی اور انہوں ترنگے کو سلامی دی جب کہ مارچ پاسٹ کی بھی انہوں نے قیادت کی۔ آج کی تقریب میں صوبۂ کشمیر میں تمام محکموں کے اعلیٰ افسران اور بیشتر ملازمین بھی شامل تھے۔ اس کے علاوہ آج کی خاص بات یہ تھی کہ عوام کو بھی اس تقریب میں بغیر کسی پاس کے دعوت دی گئی تھی۔ آج کے تقریب کے دوران کشمیر میں انٹرنیٹ پر کوئی بندش نہیں تھی جب کہ آمد و رفت بھی معمول کے مطابق ہی تھی۔

کشمیر میں 77ویں یوم آزادی کی تقریب کا انعقاد

یہ بھی پڑھیں:

دوسری جانب علیحدگی پسند تنظیمیں جو ماضی میں یوم جمہوریہ اور یوم آزادی پر ہڑتال کی کال دیتے تھے ان کی طرف سے کوئی کال یا بیان نہیں دیا گیا۔ بخشی اسٹیڈیم میں آج پانچ برسوں کے بعد یوم آزادی کی تقریب منعقد کی گئی تھی کیوں کہ اس میں ہزاروں لوگوں کے لیے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ سنہ 2010 (یوم آزادی) میں عمر عبداللہ کی زیر صدارت تقریب منعقد کی گئی تھی، جب وہ سابق ریاست کے وزیر اعلیٰ تھے۔ اس وقت ایک پولیس ہیڈ کانسٹیبل احد جان نے جوتا پھینکا تھا۔

مارچ پاسٹ میں سکیورٹی فورسز جنین پولیس اور دیگر نیم فوجی دستوں نے پریڈ پیش کیا۔ ایل جی منوج سنہا نے اپنے خطاب میں کہا کہ کشمیر میں اب ملک کی دیگر ریاستوں کی طرح حالات بہتر ہیں اور لوگ خوشی سے تعمیر و ترقی میں شرکت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جن زنجیروں میں کشمیر کے عوام بندھے تھے ان کو حکومت نے توڑ کر ان کو ترقی کی راہ پر ڈال دیا اور ملک کی مین اسٹریم میں شامل کیا۔ انہوں نے کہا کہ پڑوسی ملک یعنی پاکستان کے اشارے پر یہاں لوگ نہیں چل رہے ہیں بلکہ ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی کے ترقی کے نقش قدم پر چل رہے ہیں۔

منوج سنہا نے کہا کہ کشمیر میں امسال سیاحوں کی تعداد میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 59 فی صد اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک امسال کشمیر میں 1 کروڑ 27 لاکھ سیاحوں نے سیر و تفریح کی ہے۔ انہوں نے کہا اب کشمیر میں جی ٹوینٹی جیسے بین الاقوامی سطح کے سمٹ منعقد ہوتے ہیں۔ جس سے یہاں امن و ترقی ہی ہوگی۔ منوج سنہا نے اپنے خطاب میں مختلف محکموں میں چل رہی عوامی بہبود اسکیموں اور پروگرام کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی سرکار اور جموں وکشمیر انتظامیہ یونین ٹریٹری کی تعمیر و ترقی میں لگی ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details