وادی کشمیر میں تقریباً 7 لاکھ طلباء نے اسکالر شپ کے لیے فارم جمع کر دیے ہیں
ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق نیشنل اسکالر شپ پورٹل پر تقریباً 7 لاکھ طلباء نے اسکالر شپ کے لیے رجسٹر کر دیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ پری میٹرک اور پوسٹ میٹرک اسکالر شپ اسکیمز کے لیے تقریباً 7 لاکھ کشمیری طلباء نے اندراج کر لیا ہے اور توقع ہے کہ اس تعداد میں اضافہ ہوگا۔
اسکالر شپ کے لیے رجسٹریشن کی آخری 10 فروری 2020 تک مقرر کی گئی ہے۔
کشمیر: اسکالر شپ کے لیے 7 لاکھ طلباء کا اندراج - ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن
اسکالر شپ کے لیے رجسٹریشن کی آخری 10 فروری 2020 تک مقرر کی گئی ہے۔
فائل فوٹو
کشمیر ڈویژن کے تمام اسکولوں کو این ایس پی پر رجسٹر کیا گیا ہے، تاکہ طلباء اسکالر شپ اسکیمز سے استفادہ حاصل کر سکیں۔
اطلاعات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن کی جانب سے ستمبر 2019 میں 'نیشنل میرٹ کم مینز اسکالرشپ' کے لیے خصوصی امتحان منعقد کیا گیا تھا، جس میں 1164 طلباء میں سے 8 جماعت کے 273 طلباء نے 'نیشنل میرٹ کم مینز اسکالرشپ' کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔
Last Updated : Feb 29, 2020, 6:40 PM IST