اردو

urdu

ETV Bharat / state

سرینگر ائرپورٹ پر سی آر پی ایف اہلکار کی تحویل سے گولیاں برآمد - ہیڈ کانسٹیبل

سرینگر کے بین الاقوامی ہوئی اڈے پر جمعرات کو جموں و کشمیر پولیس نے دارالحکومت دہلی جا رہے ایک سی آر پی ایف اہلکار کی تحویل سے انساس بندوق کی سات گولیاں برآمد کرنے کے بعد انہیں حراست میں لے لیا۔

سرینگر ائرپورٹ پر سی آر پی ایف اہلکار کی تحویل سے گولیاں برآمد
سرینگر ائرپورٹ پر سی آر پی ایف اہلکار کی تحویل سے گولیاں برآمد

By

Published : Oct 21, 2021, 5:06 PM IST

جموں و کشمیر پولیس نے جمعرات کو سرینگر ائر پورٹ پر ایک سی ار پی ایف اہلکار کی تحویل سے گولیاں برآمد کیں۔

ایک سینئر پولیس افسر کے مطابق ہوائی اڈے پر تلاشی کے دوران سی ار پی ایف کی 96 بٹالین سے وابستہ ہیڈ کانسٹیبل محمد کبیر کی تحویل سے انساس رائفل کی سات گولیاں اور پانچ کھوکھے برآمد کیے گئے۔

پولیس اہلکار کے مطابق سی آر پی ایف اہلکار محمد کبیر سرینگر سے دہلی جا رہے تھے۔

مزید پڑھیں:این آئی اے کا ترال کے مختلف مقامات پر چھاپہ

کارتوس برآمد کیے جانے کے بعد سی آر پی ایف اہلکار کو حراست میں لیکر ہمہامہ پولیس اسٹیشن پہنچایا گیا۔

پولیس آفیسر کا کہنا ہے کہ سی آر پی ایف اہلکار سے اس ضمن میں مزید پوچھ تاچھ کی جاری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details