اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشمیر: 60 سی آر پی ایف اہلکار سمیت 260 نئے پازیٹیو کیسز - کشمیر نیوز

جموں و کشمیر میں آج کورونا وائرس کے 260 نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیں، جن میں 60 سی آر پی ایف اہلکار بھی شامل میں ہیں۔

کشمیر: 60 سی آر پی ایف اہلکار سمیت 260 نئے پازیٹیو کیسز
کشمیر: 60 سی آر پی ایف اہلکار سمیت 260 نئے پازیٹیو کیسز

By

Published : Jun 30, 2020, 10:10 PM IST

مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر میں آج کورونا وائرس کے 260 نئے پازیٹیو کیسز پائے گئے ہیں اور اس طرح سے کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 7497 ہو گئی ہے۔

حکام نے بتایا کہ جموں صوبے میں 32 پازیٹیو کیسز پائے گئے ہیں جبکہ کشمیر صوبے میں کورونا کے 228 مثبت کیسز سامنے آئے ہیں۔

ضلع وار تفصیلات فراہم کرتے ہوئے حکام نے بتایا کہ ضلع کولگام میں 64، سرینگر میں 46، بارہمولہ میں 44، شوپیاں میں 19، اننت ناگ میں 17، پلوامہ میں 14، بڈگام میں 19، جموں میں 12، ادھمپور میں 7، رامبن اور کٹھوعہ میں باترتیب پانچ پانچ، بانڈی پورہ میں 3، راجوری میں 2 پازیٹیو کیسز پائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ کپواڑہ، گاندربل، سانبہ میں بالترتیب ایک ایک مثبت کیسز پایا گیا ہے۔

نوڈل افسر جی ایچ یتو نے بتایا کہ سکمز صورہ میں2278 سیمپلز کی جانچ کی گئی جن میں میں سے 145 سیمپلز کی رپورٹ مثبت پائی گئی۔

وہیں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سکمز صورہ نے بتایا کہ 60 سی آر پی ایف اہلکاروں کا کورونا ٹیسٹ پازیٹیو پایا گیا ہے۔ ان میں سے 19 شوپیاں سے ہیں، 18 اننت ناگ سے، 17 سرینگر سے 13 پلوامہ سے 7 بارہوملہ سے اور کولگام سے دو جبکہ بڈگام، گاندربل اور بانڈی پورہ سے بالترتیب دو دو ہیں۔

حکام نے بتایا کہ یونین ٹریٹری میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 101 ہو گئی ہے، جن میں سے آج 5 کی موت واقع ہو گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details