اردو

urdu

ETV Bharat / state

پنجاب انٹرنیشنل بورڈنگ میں کشمیری بچوں کے لیے نشستیں مختص

کشمیری بچوں کے لیے خاص پہلی سے لے کر نویں جماعت تک کے نئے تعلیمی سال 2021 کے داخلے میں سبسڈی دی جارہی ہے جبکہ اسکول میں نیا داخلہ لینے والے طلبا کو اسکالر شپ کی بھی سہولیات رکھی گئی ہیں۔

پنجاب انٹرنیشنل بورڈنگ اسکول کے ایڈمیشن ہیڈ سمر جیت سنگھ
پنجاب انٹرنیشنل بورڈنگ اسکول کے ایڈمیشن ہیڈ سمر جیت سنگھ

By

Published : Nov 3, 2020, 5:19 PM IST

ان باتوں کا اظہار پنجاب انٹرنیشنل بورڈنگ اسکول کے ایڈمیشن ہیڈ سمر جیت سنگھ نے منگل کے روز سرینگر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

پنجاب انٹرنیشنل بورڈنگ اسکول کے ایڈمیشن ہیڈ سمر جیت سنگھ

انہوں نے کہا کہ ایل کے جی سے لے کر نویں جماعت کے طلبا و طالبات کے 2021کے داخلے کے لیے خصوصی طور اسکول میں سالانہ ہاسٹل فیس میں ایک لاکھ سے ایک لاکھ 25ہزار کی سبسیڈی رکھی گئی ہے۔ اس کے علاوہ داخلے کے وقت بہتر کارکردگی کی بنیاد پر طلبا کو اسکالر شپ دینے کا بھی فیصلہ کیاگیا ہے۔ اسکالر شپ 10ہزار سے لے کر 50 ہزار تک دی جائے گی۔

ایل جی کے مشیروں کو ازسر نو محکمہ جات تفویض


نئے داخلے کے لیے مذکورہ اسکول میں کشمیر صوبے سے تعلق رکھنے والے بچوں کے لیے 50 نشستیں ایک خاص وقت کے لیے مختص ہیں۔ جبکہ 10 سٹیں بالترتیب جموں اور لداخ کے لیے رکھی گئیں ہیں۔

پریس کانفرنس کے دوران سمر جیت سنگھ نے کہا کہ اسکول میں بچوں کی بہتر پڑھائی کے لیے تمام تر سہولیات دستیاب ہیں۔ پڑھائی سے لےکر قیام و طعام تک اور کھیل کود سے لے کر تفریح تک اعلی معیار کی سہولت بچوں کے لیے موجود ہیں۔

واضح رہے کہ پنجاب انٹرنیشنل پبلک اسکول آئی سی ایس ای سے منسلک ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details