اردو

urdu

ETV Bharat / state

50% Discount in Stamp Duty : پہلی مرتبہ غیر منقولہ جائیداد خریدنے والوں کے لیے اسٹامپ ڈیوٹی میں 50فیصد رعایت - اسٹامپ ڈیوٹی میں پچاس فیصد چھوٹ

عہدیداروں کا کہنا ہے کہ اسٹامپ ڈیوٹی میں رعایت 50% Discount in Stamp Duty in J&Kدینے کا مقصد جموں و کشمیر میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو فروغ دینا ہے اور نئے خریداروں کو مارکیٹ میں حصہ لینے کا موقع فراہم کرنا ہے۔

50% Discount in Stamp Duty for First time Real Estate Buyers
50% Discount in Stamp Duty for First time Real Estate Buyers

By

Published : Apr 22, 2022, 1:06 PM IST

جموں و کشمیر کی لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ نے ہائوسنگ سیکٹر میں رئیل اسٹیٹ کے پہلے خریداروں (پہلی مرتبہ غیر منقولہ جائیداد خریدنے والوں) کے لیے اسٹامپ ڈیوٹی میں پچاس فیصد چھوٹ دینے کا باضابطہ حکم نامہ جاری کیا ہے۔ 50% Discount in Stamp Duty for First time Real Estate Buyersیہ فیصلہ رواں برس 25 فروری کو لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی صدارت میں انتظامی کونسل کی میٹنگ لیا گیا تھی۔ منوج سنہا کی صدارت میں انتظامی کونسل نے پچاس فیصد رعایت کی منظوری دی تھی جو21 اپریل سے نافذ العمل کی گئی ہے اور مارچ 2024 تک نافذ رہے گی۔

ایڈیشنل چیف سیکریٹری، مالیات، اٹل ڈلو نے نوٹیفکیشن جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسٹیمپ ایکٹ کے تحت دیئے گئے اختیارات میں یہ ہدایت دی گئی ہے کہ مذکورہ ایکٹ کے تحت پہلی بار خریداروں یا کرایہ داروں پر 20 سال سے زیادہ غیر منقولہ جائیداد کی خریداری یا لیز پر عائد ڈیوٹی میں پچاس فیصد کی چھوٹ ہوگی۔ Real Estate Buyers in J&Kنوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مکانات اور شہری ترقی محکمہ اس نئے قانون کے نفاذ کےلئے ایک نوڈل ایجنسی نامزد کرے گا جو جائیداد کے پہلے خریداروں کا ڈیٹا جمع کرے گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ قانون اس جائیداد پر لاگو ہوگی جس کی قیمت ایک کروڑ روپے سے زیادہ نہ ہو۔ 50% Discount in Stamp Duty in J&Kعہدیداروں نے بتایا کہ اس فیصلے کا مقصد جموں و کشمیر میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو فروغ دینا ہے اور نئے خریداروں کو مارکیٹ میں حصہ لینے کا موقع فراہم کرنا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ یہ ٹوٹیفیکیشن ایسے وقت میں جاری کی گئی ہے جب انتظامیہ نے یہاں بیرون ممالک کے سرمایہ کاروں کے لیے جموں و کشمیر میں سرمایہ کاری کے لئے منصوبہ بنایا ہے اور صنعت کاروں کے لئے کئی ہزار کنال اراضی اس منصوبے کے لئے مختص کی ہے۔

یاد رہے کہ دفعہ 35اے کی منسوخی کے بعد Kashmir Post Abrogation of Article 370مرکزی سرکار نے جموں و کشمیر کی انتظامیہ سے مل کر یونین ٹیریٹری میں متعدد نئے قوانین لاگو کئے ہیں جن میں اراضی سے متعلق کئی متنازعہ قوانین بھی شامل ہیں۔ Real Estate Business in J&K post Abrogation of Article 370حکومت کا کہنا ہے کہ یہ ترامیم اور نئے قوانین لاگو کرنے سے جموں و کشمیر میں صنعت کاری کو فروغ دینا ہے مقصود ہے تاکہ بڑھتی ہوئی بے روزگاری سے نمٹا جا سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details