جموں کشمیر میں جاری ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کے تیسرے مرحلے میں جموں صوبے میں ووٹنگ کی شرح68.88 فیصد جبکہ کشمیر میں 31.61 فیصد درج کی گئی ہے۔
ریاستی انتخابی کمشنر کے کے شرما جموں کے ریاسی ضلع میں سب سے زیادہ 75.02 فیصد ووٹنگ درج کی گئی ہے جبکہ کشمیر کے کولگام ضلع میں سب سے زیادہ ووٹنگ64.45 فیصد درج کی گئی ہے۔
جموں صوبے میں سب سے کم ووٹنگ ضلع ڈوڈا میں59.51 فیصد درج کی گئی ہے جبکہ کشمر کے ضلع پلوامہ میں ووٹنگ 10.87 فیصد درج کی گئی ہے۔
ڈی ڈی سی انتخابات: تیسرے مرحلے میں 50.53 فیصد ووٹنگ ریاستی انتخابی کمشنر کے کے شرما نے تیسرے مرحلے کی پولنگ بھی پرامن ماحول میں ہوئی صرف ایک جگہ کو چھوڑ کر جہاں پر جنوبی کشمیر کے کوکرناگ علاقے میں اپنی پارٹی کے ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل کے امیدوار انیس الاسلام پر حملہ کیا گیا۔
ریاستی انتخابی کمشنر کی حیثیت سے میں اس حادثے کی مزمت کرتا ہوں اور ملزمین کے خلاف سخت کاروائی کی یقین دہانی کرتا ہوں، انھوں نے بتایا کہ زخمی امیداور کی حالت ٹھیک ہے لیکن پولیس کی جانب سے معاملے کی تحقیق شروع کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ تیسرے مرحلے میں جموں وکشمیر میں 33 انتخابی حلقوں میں پولنگ ہوئی، جن میں 305 امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں، جن میں سے 252 مرد اور 53 خواتین امیدوار ہیں۔ کشمیر میں 16 حلقے ہیں جن میں 166 امیدوار ہیں۔ جبکہ جموں میں 17 حلقے ہیں، جن میں 139 امیدوار ہیں۔
ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کے پہلے مرحلے میں 52 فیصد جبکہ دوسرے مرحلے میں 49 فیصد تھی اور تیسرے میں 50.53 فیصد درج کی گئی ہے۔